اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے محکمہ تعلیم و محکمہ صحت کے افسران مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔
ریاست اتر پردیس کے ضلع مئو میں افسران پرائمری اسکولز میں جاکر اس اسکیم سے طلبا کو روشناس کرا رہے ہیں۔
افسران کے مطابق مئو ضلع کے تمام پرائمری اور جونیئر اسکولز میں یہ مہم چلائی جائے گی۔ راشٹریہ کشور سواستھ منچ کے زیر اہتمام اسکول کے احاطے میں ہی طلبا کا میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔
مرکزی حکومت کی اس اسکیم کے تحت نہ صرف میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا بلکہ کسی بھی مرض میں مبتلا بچے کو ادویات بھی مہیا کرائی جائیں گی۔
بیداری مہم کا آغاز طلبا کے درمیان پینٹنگز مقابلے کے ساتھ ہوا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو مومنٹو سے نوازا گیا۔