موبائل نمائش میں لوگوں کو مختلف طریقے سے تشہیر کے ساتھ۔ ساتھ نکڑ ناٹک اور مختلف ثقافتی پروگرامز کے ذریعہ کووڈ۔19 سے تحفظ کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔ انہیں بتایا جائے گا کی اس وباء سے تحفظ کے لئے انہیں کن کن باتوں پر عمل کرنا ہے اور کیا احتیاط انہیں کرنے ہے۔
رابطہ عامہ بیورو کے علاقائی پروگرام افسر جئے سنگھ نے بتایا کہ جب سے یہ وبا آئی ہے اس وقت سے حکومت عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے پر عزم ہے اور مسلسل اس قسم کے بیداری پروگرام چلا رہی ہے۔ موبائیل نمائش عوام کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ تمام قسم کی افواہوں کو بھی دور کرے گی۔
مزید پڑھیں:
مراد آباد: کامل ۔ فاضل سے متعلق حکومت کے فیصلے کا استقبال
واضح ہو کہ جب سے کووڈ۔19 کی ویکسین آنے کی خبر عام ہوئی ہے، اس وقت سے بیداری میں کمی نظر آ رہی ہے۔ ایسے میں اس وقت موبائیل نمائش کی اہمیت میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ یہ نمائش عوام کو بیدار کرنے میں خاص کردار ادا کرے گی۔ اسلئے تمام افسران نمائش کو موقع کے لحاذ سے اسے کافی اہم بتا رہے ہیں۔