ETV Bharat / state

'ماہ صیام کے دوران ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں' - اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی

مسلسل دوسری بار ماہ رمضان عالمی وبا کورونا وائرس اور تبدیلیء موسم کے درمیان سایہ فگن ہے۔

'ماہ صیام کے دوران ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں'

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 6:48 AM IST

موجودہ صورت حال کے پیش نظر روزہ داروں کو کافی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کھانے پینے اور باہر آتے جاتے وقت کس طرح مکمل احتیاط برتا جائے۔ اس پر ای ٹی وی بھارت نے ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے معروف حکیم اے ایچ عثمانی سے خاص بات چیت کی۔

'ماہ صیام کے دوران ٹھنڈی چیزوں سے پرہیز کریں'

حکیم اے ایچ عثمانی کا کہنا ہے کہ وباء کے اس دور میں روزہ داروں کو کافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماسک اور سینیٹائیزر کے استعمال پر ہر کوئی زور دے رہا ہے۔ اس کا استعمال لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے، اس لیے سبھی کو اپنے زیادہ تر اوقات عبادت میں لگانا چاہیے تاہم حالات کے پیش نظر انفرادی عبادات کو ہی راہ دینا چاہئے۔

ساتھ ہی عالمی وبا کورونا کے خاتمہ کے لیے بھر پور دعائیں کرنی چاہئے۔

روزہ داروں کو حکیم اے ایچ عثمانی نے مشورہ دیا کہ وہ افطار کے وقت ٹھنڈی اور برف کی چیزوں کے استعمال سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو موسم اور جو وباء ہے اس سے حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہم یا تو سادہ تازہ پانی یا مٹکے، صراحی وغیرہ کا پانی ہی پینے کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں چکنی اور تلی بھنی اشیاء سے بھی پرہیز کی ضرورت ہے۔

بلڈ پریشر اور ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کو حکیم اے ایچ عثمانی کا خصوصی مشورہ ہے کہ وہ اپنی دواؤں کا وقت پر استعمال کریں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ روزہ رکھنے سے شوگر کی سطح خود بہ خود کم ہو جاتی ہے، اس لیے وہ افطار میں کچھ میٹھی اشیاء لے سکتے ہیں۔

حکیم اے ایچ عثمانی کسی بھی شخص کو روزہ نہ رکھنے کا مشورہ نہیں دیتے ہیں تاہم کچھ چیزوں کا اہتمام اور کچھ چیزوں کے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے متعدد بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.