ETV Bharat / state

بارہ بنکی: گاڑیوں کے رجسٹریشن میں گراوٹ

لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کا اثر آٹوموبائیل سیکٹر پر بھی ہوا ہے۔ رواں برس مارچ سے لیکر اگست تک مختلف اقسام کی گاڑیوں کے رجسٹریشن میں 40 فیصدی کی کمی درج کی گئی ہے۔ کامرشیل گاڑیوں میں یہ کمی 50 فیصدی سے زیادہ تک ہے۔ وہیں ٹریکٹر کے رجسٹریشن میں کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔

automobile sector affected due to covid-19 in barabanki
گاڑیوں کے رجسٹریشن میں گراوٹ
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 7:37 PM IST

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2019 سے اگست 2019 تک کل 23285 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، جن میں 22529 پرائیویٹ گاڑیاں تھیں۔ ان میں 517 کار اور 20048 موٹرسائیکل تھیں۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں 2020 کے انہیں 6 ماہ میں کل 15398 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 15039 گاڑیاں پرائیویٹ ہیں۔ ان میں 323 کار اور 13083 موٹر-سائیکل شامل ہیں۔

اس طرح یہ گراوٹ 40 فیصدی تک کی بتائی جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کا سب سے زیادہ اثر کامرشیل گاڑیوں کی فروخت پر پڑا ہے۔

کامرشیل گاڑیوں کے رجسٹریشن میں 50 فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے انہیں 6 ماہ میں 756 کامرشیل گاڑیاں درج ہوئیں تھیں، جبکہ اس برس یہ تعداد صرف 359 ہی رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

'کاروباری منڈیوں کی مستقبل کے لیے فکر مند'

سب سے خاص اور اہم بات یہ ہے ٹریکٹر کے رجسٹریشن پر کووڈ-19 اور لاک ڈاؤن کا کوئی اثر نظر نہیں آیا ہے۔ 2019 کے ان چھ ماہ میں 1375 ٹریکٹر رجسٹرڈ ہوئے تھے، جبکہ رواں برس یہ تعداد 1217 ہے۔ جو صرف 168 ٹریکٹر ہی کم ہے۔ وہ بھی سسا دو ماہ آرٹی او دفتر بند رہنے کے باوجود۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.