اترپردیس اسمبلی انتخابات 2022 کے لیے اب تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، سبھی پارٹیاں الیکشن میٹنگ کر پارٹی کو مضبوط کرنے اور سال 2022 میں الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لئے تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں ۔اسی سلسلے میں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کے بے حد قریبی حاجی ناصر قریشی نے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں کی ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی اور اسمبلی انتخابات 2022 میں جیت حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
میٹنگ میں حاجی ناصر قریشی نے سماج وادی پارٹی کے مرادآباد مہانگر کے صدر شان علی شانو کا گل پوشی کر استقبال کیا ۔سماجوادی پارٹی نے بھی شان علی شانو کو مرادآباد کی ذمہ داری سونپتے ہوئے انہیں صدر بنایا ہے۔
اس موقع پر مہانگر صدر شان علی شانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے مجھ پر اعمتاد کیا ہے اور میں سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کروں گا۔ میرا مقصد مرادآباد رکن اسمبلی کی چھ سیٹے جیتتا ہے۔سماج وادی پارٹی مراد آباد کی چھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے بے حد قریبی حاجی ناصر قریشی نے کہا کہ ہم گاؤں گاؤں گلی محلے جاکر ہر شخص سے ملاقات کریں گے اور سماج وادی پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے لوگوں سے ووٹ مانگیں گے اور سال 2022 میں سماجوادی پارٹی کو جیت حاصل کر اکھلیش یادو کو وزیراعلی بنائیں گے۔