ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 179 نئے معاملے - کورونا سے صحت یاب

اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 21 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 179 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 179 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے 179 نئے معاملے
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 1:15 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں اب تک 6300 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 400 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے اورنگ آباد میں ہر روز 300 سے زیادہ کورونا معاملات درج ہو رہے ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11420 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 400 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 6300 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 4720 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.