ریاست اترپردیش سہارنپور میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جب کہ ایک نابالغ اور تنہا لڑکی کے ساتھ اس کے گھر میں گھس کر جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی۔
یہ سانحہ دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاؤں امبولی کی باشندہ لڑکی کو اکیلی پاکرگھر میں گھسے دو نوجوان نے اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرتے ہوئے عصمت دری کی کوشش کی۔
لڑکی کے شور مچانے پر ملزم نوجوان اس کے ساتھ مارپیٹ کرتے ہوئے دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے کوتوالی میں تحریر دے کر ملزموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
کوتوالی میں دی تحریر میں متاثرہ کے والد نے بتایاکہ وہ مزدوری کرنے کے لئے گھر سے باہر گیاتھا،گھر میں اس کی17 برس کی بیٹی اکیلی تھی۔
اسی دوران گاوں ہی دو نوجوان گھر میں گھس گئے اور اس کی بیٹی کے ساتھ زبردستی فحش حرکتیں کرتے ہوئے اس کو کمرہ میں کھینچ کر لے گئے ۔
متاثرہ کے والد نے بتایاکہ اس کی بیٹی نے اس دوران شور مچایا تو آس پاس کے لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم نوجوان لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کو دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔
متاثرہ کے والد نے گاؤں کے دونوجوانوں کے خلاف کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے۔
سی او چوب سنگھ نے بتایاکہ معاملہ ا ن کے علم میں آیاہے، پولیس واقعہ کی جانچ کررہی ہے، جانچ کے بعد ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔