ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کانگریس پارٹی کے 136 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کانگریس کارکنان وید پورہ گاؤں میں جمع ہوئے۔ اس دوران راجیش پائلٹ کے مجسمہ پر گل پوشی کرنے کے بعد جیسے ہی کانگریسی کارکنان نے پیدل مارچ نکالنے کی کوشش کی، پہلے سے تیار پولیس نے انہیں زبردستی روک دیا۔
جس سے پولیس اور کانگریسی کارکنان کے درمیان دھکہ مکی بھی ہوئی ۔بعد ازاں پولیس سب کو حراست میں لے کر پولیس لائن لے گئی۔
اس موقع پر ضلع صدر منوج چودھری نے کہا کہ 'پولیس کا آمرانہ رویہ حکومت کی بوکھلاہٹ دکھاتا ہے۔ پولیس ریاستی حکومت کے اشارے پر کام کررہی ہے۔ یوگی حکومت نے آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: روہنگیا پناہ گزینوں کو 'بھاشن چار' نامی جزیرے پر بھیجنے کی تیاری
پروگرام میں سابق ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر ناگر، سابق ضلع صدر اجے چودھری، نوئیڈا مہا نگر صدر شہاب الدین، یوتھ کانگریس کے صدر پرشوتم ناگر، کسان کانگریس کے صدر گوتم اوانا ہیمچند بھائی وغیرہ شامل تھے۔