ETV Bharat / state

Attack on Student in AMU اے ایم یو کے علامہ اقبال ہال کے باہر طالب علم پر حملہ

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 10:52 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں ہفتہ کی دیر رات 12ویں جماعت کے طالب علم پر کسی نے حملہ کر دیا۔ زخمی طالب علم کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ Attack on Student in Aligarh Muslim University

اے ایم یو کے علامہ اقبال ہال کے باہر طالب علم پر حملہ

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس کے علامہ اقبال ہال کے باہر ہفتہ کی دیر رات 12ویں کلاس کے ایک طالب علم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پہنچے اے ایم یو حکام نے زخمی طالب علم کو جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ آور بھی طالب علم ہے۔ متاثرہ طالب علم کی شکایت پر سول لائن تھانہ پولیس کیس کی تفتیش میں مصروف ہے۔ شہر کے سول لائن تھانہ علاقے میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب علامہ اقبال ہال کے باہر ہفتہ کی رات بارہویں جماعت میں پڑھنے والے عبدالرزاق نامی طالب علم پر چاقو سے حملے کی اطلاع ملی۔

اس اطلاع پر اے ایم یو انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور طالب علم کو تشویشناک حالت میں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالرزاق جو کہ اصل میں ضلع غازی پور کا رہائشی ہے کا علامہ اقبال ہال میں اپنے کچھ ساتھیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ الزام ہے کہ بہار کے ایک طالب علم نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ جس میں عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا۔ جس سے اے ایم یو کیمپس میں افراتفری پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Clashes Between Students کشمیری اور غازی پوری طلباء کے درمیان لڑائی سے متعلق ایس ایس پی کا بیان

وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پراکٹر آفس سے اے ایم یو انتظامات سے وابستہ لوگ موقع پر پہنچے اور زخمی طالب علم عبدالرزاق کو خون بہہ رہی حالت میں جے این میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ اے ایم یو پراکٹر محمد وسیم علی کے مطابق طالب علم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ متاثرہ طالب علم کی جانب سے پراکٹر آفس میں تحریر دیا گیا ہے جسے سول لائن تھانے بھیج دیا گیا ہے۔ سول لائن اسٹیشن انچارج پرویش رانا نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ فی الحال طالب علم خطرے سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.