ETV Bharat / state

اترپردیش: رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر حملہ - urdu news

ایٹہ کے جلیسر علاقے سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سنجیو دیواکر کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز درجنوں افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا، جس میں رکن اسمبلی اور ان کا کنبہ بال بال بچے۔

رکن اسمبلی کے رہائش گاہ پر حملہ
رکن اسمبلی کے رہائش گاہ پر حملہ
author img

By

Published : May 4, 2021, 10:02 AM IST

اترپردیش کے ضلع ایٹہ میں پیر کے روز جلیسر علاقے سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سنجیو دیواکر کی رہائش گاہ پر درجنوں خواتین و مردوں نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا، جس میں رکن اسمبلی اور اس کا کنبہ بال بال بچ گیا، اس معاملے میں پولیس نے 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

اس تعلق سے رکن اسمبلی نے بتایا کہ گاؤں سمس پور کے مجرا ناگلہ بیل ٹکری کے رہائشی گیان سنگھ، جن کی اہلیہ رجنی دیوی نے پردھان کے لئے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن وہ انتخاب ہار گئیں۔ اس کے بعد گیان سنگھ کے لوگوں نے مجھ پر دوبارہ گنتی کرانے کا دباؤ ڈالا، جب میں نے انہیں سمجھایا کہ نتیجہ کا اعلان کل ہی ہوچکا ہے، آج دوبارہ گنتی نہیں کرائی جاسکتی ہے، اس کے بعد وہ ناراض ہوگئے اور سہ پہر کے وقت میرے گھر اور دفتر پر حملہ کردیا جس میں میرا کنبہ بال بال بچ گیا۔

انہوں نے بیایا کہ واقعے کے دوران میرے پڑوسی راج کشور نے مشتعل لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، تو اسے مار پیٹ کر شدید طور پر زخمی کردیا گیا۔ معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس کو دیکھ کر سبھی حملہ آور فرار ہوگئے۔

اس سلسلے میں گیان سنگھ اور اس کے اہل خانہ سمیت 50 افراد کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جلیسر تھانہ انچارج کے پی سنگھ نے بتایا کہ واقعے میں 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کررہی ہے۔ اس میں شناخت ہونے والے افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.