ETV Bharat / state

میڈیکل ٹیم پر حملے کو برداشت نہیں کیا جائےگا: یوگی - وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ حملہ ناقابل برداشت ہے

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں میڈیکل ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے خاطی افراد کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے اور پبلک پراپرٹی کے نقصان کی تلافی کا حکم دیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 9:20 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST

یوگی نے بدھ کو جاری بیان میں کہاکہ پولیس اہلکار،طبی عملہ اور صفائی مہم سے وابستہ افراد پر حملہ ناقابل معافی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ ایسے خاطی افراد کے خلاف ڈیساسٹر منیجمنٹ ایکٹ۔2005 اور این ایس اے ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی اور ان کی جانب پبلک پراپرٹی کو پہنچائے گئے نقصان کی تلافی ان ہی سے کی جائےگی

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کی فورا شناخت کریں اور ہر ایک شہری کی حفاظت کے ساتھ شرپسند عناصر پر پوری سختی کے ساتھ کاروائی کریں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹاف اور صفائی مہم سے وابستہ افراد، سیکورٹی میں لگے سبھی پولیس افسران اوراہلکار بحران کے اس گھڑی میں دان رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن پر حملہ کے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ مرادآباد کے ناگ پھنی علاقے میں کورونا متاثر مریض کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ کے لئے لے جارہے میڈیکل اسٹاف اور پولیس اہلکار پر مقامی بھیڑ نے بدھ کو پتھراؤ کردیا جس میں ایک ڈاکٹر سمیت کچھ طبی عملے اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.