ETV Bharat / state

کورونا مشتبہ شخص کو ہسپتال لے جارہی ایمبولنس پر پتھراؤ - ضلع مرادآباد میں کورونا متاثر مریض

مرادآباد میں کورونا متاثر مریض کو کوارنٹین کے لیے ہسپتال لے جاتے وقت ایمبولنس پر پتھراؤ کرنے کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔

مرادآباد میں کورونا متاثر مریض کو کوارنٹین کے لیے ہسپتال لے جاتے وقت ایمبولنس پر پتھراؤ کرنے کا معاملہ منظرعام پر آیا ہے

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 12:12 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا متاثر مریض کو کوارنٹین کے لیے ہسپتال لے جاتے وقت کچھ لوگوں نے ایمبولنس پر پتھراؤ کردیا جس سے طبی ملازمین کو چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ناگ پھنی علاقے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کے ملازمین کورونا وائرس مشتبہ شخص کو قرنطینہ کے لیے لے جارہے تھے، اسی وقت راستے میں کچھ مقامی افراد نے ایمبولنس پر پتھراؤ کردیا۔

بھیڑ نے ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کو بچانے کے لیے آئے پولیس اہلکار کو بھی دوڑا لیا، پولیس نے پتھراؤ کرنےوالوں کی شناخت کرکے تین لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

محکمہ صحت کے ملازمین کورونا وائرس مشتبہ شخص کو قرنطینہ کے لیے لے جارہے تھے، اسی وقت راستے میں کچھ مقامی افراد نے ایمبولنس پر پتھراؤ کردیا

واضح رہے کہ ضلع مرادآباد میں میڈیکل ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خاطی افراد کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے اور پبلک پراپرٹی کے نقصان کی تلافی کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس اہلکار، طبی عملہ اور صفائی مہم سے وابستہ افراد پر حملہ ناقابل معافی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے خاطی افراد کے خلاف ڈیساسٹر منیجمنٹ ایکٹ، 2005 اور این ایس اے ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی اور ان کی جانب پبلک پراپرٹی کو پہنچائے گئے نقصان کی تلافی ان ہی سے کرائی جائے گی۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کی فوراً شناخت کریں اور ہر ایک شہری کی حفاظت کے ساتھ شرپسند عناصر پر پوری سختی کے ساتھ کاروائی کریں۔

ضلع مرادآباد میں کورونا متاثر مریض کو کوارنٹین کے لیے ہسپتال لے جاتے وقت کچھ لوگوں نے ایمبولنس پر پتھراؤ کردیا جس سے طبی ملازمین کو چوٹیں آئی ہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹرز، میڈیکل سٹاف اور صفائی مہم سے وابستہ افراد، سکیورٹی میں لگے سبھی پولیس افسران اور اہلکار بحران کے اس گھڑی میں دن رات اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن پر حملہ کے واقعات کو قطعی برداشت نہیں کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ مرادآباد کے ناگ پھنی علاقے میں کوروناوائرس متاثر مریض کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کو قرنطینہ کے لیے لے جارہے میڈیکل سٹاف اور پولیس اہلکار پر مقامی بھیڑ نے پتھراؤ کردیا، جس میں ایک ڈاکٹر سمیت کچھ طبی عملے اور پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

اس میں محکمہ صحت کے لوگ اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پتھراؤ کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس کی کثیر نفری کو واردات تعینات کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.