ETV Bharat / state

این ایس اے کے ذریعہ مسلم سماج پر ظلم: ظفریاب جیلانی

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Sep 11, 2020, 9:12 PM IST

موجودہ سرکار مسلمانوں کے خلاف 'این ایس اے' کا غلط استعمال کررہی ہے، کیونکہ ووٹ بینک مضبوط کرنا ہے۔ رواں برس جن لوگوں پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کاروائی کی گئی ہے، زیادہ تر پر ' گئو کشی' کا الزام ہے۔ اس قانون کے ذریعے حکومت مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے۔ یہ باتیں ایڈوکیٹ ظفر یاب جیلانی نے کہی۔

advocate zafaryab jilani
ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی

ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ، 'اتر پردیش سرکار قومی سلامتی ایکٹ کا غلط استعمال کر کے اپنا ووٹ بینک مضبوط کر رہی ہے۔ سنہ 2017 میں جب بی جے پی کی سرکار اقتدار میں آئی، اس کے بعد سے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'حکومت بننے کے بعد سب سے پہلے سلاٹر ہاؤس پر پابندی عائد کر دی گئی تاکہ مسلم سماج کی مالی حالت خراب ہو جائے۔ این ایس اے اس لئے لگایا جاتا ہے تاکہ جلدی راحت نہ مل سکے اور پیروی بھی نہ ہونے پائے۔'

ظفریاب جیلانی نے کہا کہ، 'جن پر قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوتی ہے، انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر ہائی کورٹ چلے جائیں۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'ڈاکٹر کفیل کے معاملے میں جو فیصلہ ہوا ہے، وہ اس کی مثال ہے۔'

رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب نے کہا کہ، 'پبلک آرڈر کے چیلنج ہونے پر ہی قومی سلامتی ایکٹ لگایا جا سکتا ہے۔ گئو کشی میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ کسی افراد پر این ایس اے لگایا جائے۔'

advocate shuaib
رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب

انہوں نے کہا کہ، 'ظاہر ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ کرکے یہ کام کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی حکومت اپنا ووٹ بینک بھی اس قانون کے ذریعے مضبوط کر رہی ہے۔ ایسے قانون کے خلاف سماج کے سبھی طبقے کو ایک ساتھ ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے۔'

رہائی منچ کے صدر نے کہا کہ، 'کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی قانون احتجاج کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ سرکار اس معاملے میں بیک فوٹپ پر ہے۔ معلوم رہے کہ جن 13 افراد پر این ایس اے لگایا گیا ہے، ان پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا الزام ہے۔'

protest against caa
سی اے اے کے خلاف احتجاج

مزید پڑھیں:

گئوکشی کے الزام میں این ایس اے کے تحت کارروائی کی تفصیلات

قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) اونیش اوستھی کے ایک بیان کے مطابق رواں برس 19 اگست تک یو پی پولیس نے ریاست میں 139 افراد کے خلاف این ایس اے کے تحت کاروائی کی ہے۔ ان میں سے 76 لوگوں پر گئوکشی کا الزام ہے۔ ساتھ ہی 13 افراد پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 11, 2020, 9:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.