ETV Bharat / state

شمشان گھاٹ پر خواتین ادا کرتی ہیں میت کی آخری رسومات! - جونپور کی خبر

آج کے دور میں خواتین ہر کام بخوبی انجام دینے لگی ہیں لیکن کچھ کام ایسے بھی ہوتے ہیں جسے سر انجام دینا ہر خاتون پسند نہیں کرتی ہے۔

خواتین ادا کرتی ہیں میت کی آخری رسومات
خواتین ادا کرتی ہیں میت کی آخری رسومات
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:11 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں دو چچا زاد بہنیں میت کی آخری رسومات ادا کرکے اپنی گزربسر کررہی ہیں جوکہ انھیں مجبوری کے تحت کرنا پڑرہا ہے۔

آج کے دور میں خواتین ہر کام بخوبی انجام دینے لگی ہیں لیکن کچھ کام ایسے بھی ہوتے ہیں جسے سر انجام دینا ہر خاتون پسند نہیں کرتی ہے۔

خواتین ادا کرتی ہیں میت کی آخری رسومات

ایسا ہی ایک کام ہے، شمشان گھاٹ پر مُردوں کی آخری رسومات ادا کرنا، اس کام کو زیادہ تر مرد حضرات ہی انجام دیتے ہیں لیکن ضلع جونپور کے پلکچھہ گھاٹ پر مُردوں کی آخری رسومات ادا کرانے کا کام دو چچا زاد بہنیں کررہی ہیں۔

سریتا اور مہریتا نامی دونوں بہنوں کو مجبوری میں اس کام کا انتخاب کرنا پڑا حالانکہ اس سے قبل ان کے شوہر ہی اس گھاٹ پر مُردوں کی آخری رسومات ادا کرواتے تھے لیکن بیماری کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

شوہروں کی موت کے بعد ان دونوں خواتین کے سامنے ایک پریشانی یہ کھڑی ہوگئی کہ اب وہ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے ایسی صورت میں معاشرے کی تمام تر مخالفت کے باوجود دونوں با ہمت خواتین نے اسی شمشان گھاٹ پر مُردوں کی آخری رسومات ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس مشکل وقت میں بھی دونوں بہنیں جونپور میں روزانہ 8 سے 10 مُردوں کی آخری رسومات ادا کرواتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں فی میت 200 تا 300 روپئے مل جاتے ہیں جس سے وہ اپنے کنبہ کا پیٹ پالنےکا کام کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.