بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ کانپور واقعہ کے اہم ملزم وکاس دوبے کے پولیس اور سیاسی محافظوں کو بھی سخت سزا ہونی چاہیے۔
محترمہ مایاوتی نے ایک سلسلے وار ٹویٹ میں کہا کہ عوام کو وکاس دوبے کے مافیا محافظوں کے گرفتار ہونے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا، 'کانپور واقعہ کا اہم مجرم وکاس دوبے کو کافی لمبی جد و جہد کے بعد بالآخر مدھیہ پردیش پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد اب اس کے تمام مجرمانہ سانٹھ گانٹھ اور مافیاگیری وغیرہ کا پردہ فاش ہونے کا اترپردیش اور ملک کے عوام کو کافی انتظارہے'۔
بی ایس پی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ 'کانپور واقعہ کے سازشیوں اور محافظوں کو بھی سخت سزا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا، اتنا ہی نہیں بلکہ عوام کو اس بات کا انتظار ہے کہ وکاس دوبے کے ساتھ ساتھ اس کے بڑے بڑے جرائم سے منسلک اور متعلق تمام سرکاری اور سیاسی محافظوں اور سازش رچنے والوں کو بھی اترپردیش حکومت جلد سے جلد سخت سزا ضرور دلائے'۔
وکاس دوبے کے پولیس، سیاسی محافظوں کو بھی سزا ملے: مایاوتی - mayawati on vikas dubay
مایاوتی نے کہا وکاس دوبے کے تمام مجرمانہ سانٹھ گانٹھ اور مافیاگیری وغیرہ کا پردہ فاش ہونے کا اترپردیش اور ملک کے عوام کو کافی انتظارہے۔
![وکاس دوبے کے پولیس، سیاسی محافظوں کو بھی سزا ملے: مایاوتی Associates of Vikas dubay too should be arrested](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7958660-911-7958660-1594295014245.jpg?imwidth=3840)