ETV Bharat / state

نوئیڈا میں رکن اسمبلی اور ڈی ایم نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جی بی نگر سہاس ایل وائی اور علاقائی رکن اسمبلی تیجپال ناگر نے سورج کنڈ ویٹ لینڈ میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

نوئیڈا میں رکن اسمبلی اور ڈی ایم نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا
نوئیڈا میں رکن اسمبلی اور ڈی ایم نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 6:57 PM IST

اس موقع پر چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ ، ڈی ایف او پی کے سریواستو اور دیگر عہدیداروں نے بھی پودے لگائے۔

اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں ایک ہی دن 25 کروڑ پودے لگانے کا عزم کیا گیا ہے، جس کے تحت ضلع گوتم بودھ نگر میں مختلف محکمہ جاتی افسران اور دیگر اداروں کی جانب سے 9 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوتم بودھ ضلع ماحولیات کے اعتبار سے ایک انتہائی حساس ضلع ہے۔ لہذا ، اس ضلع کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں شجرکاری پروگرام کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

ضلع کے تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی تیجپال ناگر نے کہا کہ درختوں کا انسانی زندگی میں ایک بہت اہم مقام ہے اور درخت تمام جانوروں اور انسانوں کو زندگی فراہم کرتے ہیں۔ لہذا تمام شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچیں اور اپنے آس پاس کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیے آگے آئیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.