اترپردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہورہی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنما ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کرنے لگے ہیں۔
اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی مرادآباد آنے والے ہیں۔ جہاں وہ مرادآباد کے عوام سے خطاب کریں گے۔اس دوران جلسہ کے مقام پر پہلے سے موجود اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے رہنما شہاب الدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں اسد الدین اویسی کے آنے سے عوام کے چہرے پر خوشی کی لہر ہے، یوگی کے ساڑھے چار سال کی دور حکومت میں ریاست کے کسی خطہ کی ترقی نہیں ہوئی ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:
وہیں اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے یوتھ جنرل سیکریٹری احتشام منصوری نے کہا کہ 'اگر کسی کو ترقی دیکھنی ہے تو تلنگانہ میں دیکھے وکاس اس کو کہتے ہیں یوپی میں تو وکاس صرف سنّے کو ملتا ہے۔