کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی آج دیوبند کا دورہ کرینگے ۔اس دورہ کے دوران اسدالدین اویسی ایک انتخابی جلسہ سے خطاب بھی کرینگے۔ حالانکہ دیوبند میں ابھی ان کی پارٹی کی طرف سے ان کی آمد کے سلسلے میں تیاریاں مکمل نہیں ہوئی ہیں۔MIM Persident Asaduddin Owasi To Visit Deoband
اسد الدین اویسی کے دیوبند آمد کو لے کر ضلر انتظامیہ متحرک ہے ۔کا پروگرام آنے کے بعد انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے اور انتظامیہ کے اعلی افسران نے جلسہ گاہ اور ہیلی پیڈ و دیگر مقامات کا جائزہ لیا، ساتھ ہی پارٹی کارکنان سے تیاریوں کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل میرٹھ میں اسد الدین اویسی پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد انتظامیہ یہاں پوری طرح مستعد ہے۔ اور وہ ان کی حفاظت کو لے کر مستعد ہے۔ اسد الدین اویسی دیوبند کے علاوہ ضلع سہارنپور کی نکڑ اسمبلی حلقہ میں بھی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرینگے۔
مزید پڑھیں:AIMIM Released the 10th List: ایم آئی ایم نے امیدواروں کی دسویں فہرست جاری کی
دیوبند میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان بھلے ہی اسد الدین اویسی کے پروگرام کے سلسلے میں تیاریوں میں مصروف ہوں۔ لیکن یہاں ان کی آمد سے کچھ گھنٹے قبل تک بھی تیاریاں مکمل نہیں ہوئی ہیں۔، حالانکہ کارکنان کا کہنا ہے کہ وقت مقررہ پر جملہ امور مکمل کر لیے جائیں گے۔