ETV Bharat / state

Art Exhibition In Meerut میرٹھ میں مجاہدین آزادی اور ان کی قربانیوں پر مبنی پینٹنگ نمائش

میرٹھ شہر میں سنہ 1857 کی جنگ آزادی اور مجاہدین کی قربانی پر مبنی ایک پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ پینٹنگ نمائش 10 فروری تک جاری رہے گی۔ Art Exhibition On National Heroes

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 12:44 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 2:12 PM IST

میرٹھ میں مجاہدین آزادی اور ان کی قربانیوں پر مبنی پینٹنگ نمائش

میرٹھ: جنگ آزادی کا گواہ میرٹھ اور اس کے اطراف کے رہنے والے مجاہدین نے 1857 میں میرٹھ کی سر زمیں سے جنگ آزادی کی شروعات کی تھی جس میں ہندوؤں اور مسلمانوں نے مشترکہ طور پر حصہ لیتے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کی نمائندگی کی تھی۔ قومی اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو نمایاں کرنے کے مقصد سے میرٹھ کے راجکیہ سنگھرالیہ میں ایک پینٹنگ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ آزادی کے دیوانے کے موضوع پر مبنی اس نمائش میں جنگ آزادی کے ہیروز کو آج کے نوجوانوں کے درمیان ان کی قربانیوں اور گنگا جمنی وراثت کو پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سنہ 1857 کی جنگ آزادی میں میرٹھ اس تحریک کا مرکز تھا اور میرٹھ سمیت مغربی اتر پردیش کے ہزاروں انقلابیوں نے آزادی کی اس جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور آزاد بھارت کے مطالبے کے لیے انقلابی تحریک کی بنیاد بھی رکھی۔ 1857 کی جنگ آزادی کے ان شہداء اور انقلابیوں کی قربانیوں کو زندہ رکھنے اور ان کی یادوں کو نئی نسل کے ذہنوں میں زندہ رکھنے کے لیے یہ نمائش منعقد کی گئی۔ میرٹھ کے راجکیہ سنگھرالیہ میں انسٹی ٹیوٹ آف فائن آرٹس مودی نگر کے طلباء کی جانب سے اس پینٹنگ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ نمائش 03 فروری سے 10 فروری تک رہے گی اس نمائش میں فائن آرٹس کے طلباء نے انقلابیوں کی تصاویر اور 1857 کی آزادی کی جدوجہد سے متعلق واقعات کو تصاویر کے ذریعے نمایاں کیا اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس پینٹنگ کی نمائش کا مقصد یہ ہے کہ کس طرح سے ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لئے مجاہدین نے بغیر کسی مذہب و تفریق کے متحد ہو کر ملک کو آزاد کرایا تھا۔ اسی جذبے کو پینٹنگ اور تصاویر کے ذریعے نئی نسلوں تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو وقت کی ایک اہم ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور حب الوطنی کو زندہ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : Inspector Taking Bribe From Retired Commander ریٹائرڈ کمانڈر سے رشوت لیتے انسپیکٹر گرفتار، مقدمہ درج

Miscreants Shot Student طالبہ کو بس میں سوار نوجوان نے گولی ماری

Last Updated : Feb 6, 2023, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.