وزارت آیوش کی تصدیق کے بعد یہ دوا تمام کورونا وائرس میں تقسیم کی جا رہی ہے۔ عام عوام اسے ہومیوپیتھک ہسپتال سے صرف ایک روپیے کی پرچی بنواکر حاصل کر سکتے ہیں۔
قابل غور ہو کہ وزارت آیوش نے ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد یہ پایا ہے کہ آرسینک-30 انسانی باڈی میں امیونٹی کا اضافہ کرتی ہے۔
اسلئے پہلی صف میں کورونا سے جنگ لڑ رہے کورونا واریئرس کووڈ-19 سے محفوظ رہیں، اسلئے ان میں یہ دوا تقسیم کی جا رہی ہے۔
اب تک 8 ہزار افراد میں یہ دوا تقسیم کی جا چکی ہے۔ یہ دوا نہار منہ تین روز تک چار۔ چار گولیاں کھانی ہیں۔ اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو آئندہ ماہ یہ دوا لینی ہے۔
تحصیل ملازمین میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت کی قیادت میں آرسینک-30 دوا تقسیم کی گئی۔