ریاست اترپردیش کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے خالصتانی عسکریت پسندوں کو ہتھیاروں اور گولہ بارود سپلائی کرنے والے دو لوگوں کو ضلع شاملی سے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس کے ترجمان نے بتایا کہ ایک پوشیدہ اطلاع کی بنیاد پر اے ٹی ایس نے شاملی گرودوارہ تراہے کے قریب راج سنگھ اور اس کے ساتھی آصف کو گرفتار کرلیا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خالصتانی شدت پسندوں کو غیرقانونی ہتھیار مہاکراتے تھے۔
ضلع کے جلال پور علاقے میں گوگوان کا باشندہ راج خالصتاني شدت پسندوں کو اسلحہ اور گولہ بارود سپلائی کرتا ہے۔
پولیسکا دعویٰ ہے کہ ان کے قبضے سے ایک پستول اور چار کارتوس برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ آصف کے پاس سے ایک طمنچہ اور دو کارتوس ملے۔
اے ٹی ایس کو پتہ چلا تھا کہ ملزم راج سنگھ پنجاب کے موہالی میں عسکریت پسندوں کو ہتھیار مہیا کرانے کے مختلف معاملات میں تلاش تھی۔
پنجاب میں گرفتار خالصتان دہشت لكھوير سنگھ نے تفتیش میں اعتراف کیا تھا کہ راج سنگھ نے اس سے پیسے لے کر 10 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول سمیت 20 زندہ کارتوس دینے کا وعدہ کیا تھا۔
انہوں بتایا کہ گرفتار ہتھیار سمگلرز سے پوچھ گچھ کرکے پتہ کیا جارہا ہے کہ اسے ہتھیاروں اور گولہ بارود کہاں سے ملتا تھے، اور ابھی تک اس نے ہتھیاروں کی فراہمی کس کس کو کی ہے۔