ETV Bharat / state

Arrest Warrant Against Haji Yaqub Qureshi: سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری - کروڑ روپے مالیت کے مبینہ غیر قانونی گوشت کی برآمدگی

پولیس نے سابق وزیر حاجی یعقوب قریشی کی آل فہیم میٹ فیکٹری میں کارروائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بند فیکٹری میں کروڑ روپے مالیت کے مبینہ غیر قانونی گوشت کی برآمدگی کے بعد اترپردیش کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے کنبے کے اراکین کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ Arrest warrant issued against former minister Yaqub Qureshi

سابق وزیر یعقوب قریشی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 3:58 PM IST

بند فیکٹری میں کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی گوشت کی برآمدگی کے الزام میں اترپردیش کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے کنبے کے اراکین کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لیکن وہ ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ سابق وزیر کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کئی ٹیمیں دن رات دبش دے رہی ہیں، لیکن ابھی تک وہ پولیس کے ہاتھ نہیں لگے ہیں۔ وہیں میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ قریشی کی فیکٹری اور رہائش گاہ کو منہدم کرنے کے لیے نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔ Arrest warrant issued against former minister Yaqub Qureshi

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پربھاکر چودھری نے آج بتایا کہ عدالت سے گرفتاری وارنٹ ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، چار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور تھانوں کی پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم یعقوب قریشی، ان کی بیوی سنجیدہ بیگم، دونوں بیٹے عمران اور فیروز کی تلاش میں مشغول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مفرور ملزمین پر شکنجہ کسنے کے لیے میٹ فیکٹری اور ان کی رہائش گاہ کی قرقی کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ میرٹھ۔ہاپوڑ روڈ پر واقع کھرکھود کے علی پور گاؤں میں الفہیم میٹی پرائیویٹ لمیٹیڈ پر پولیس اور انتظامیہ کی ایک ٹیم نے ممنوعہ مویشی کاٹنے کی خبر پر گذشتہ 30 مارچ دیر رات چھاپہ ماری کی تھی۔ جس میں پولیس نے فیکٹری سے 2460 کوئنٹل گوشت برآمد کیا تھا، جس کی قیمت تقریباً پانچ کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Police raid Haji Yakoob Qureshi's Meat Factory: میرٹھ میں حاجی یعقوب قریشی کی میٹ فیکٹری میں پولیس کی کارروائی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.