ETV Bharat / state

Vaccination for Hajj Pilgrims in Aligarh: علی گڑھ میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

عازمین حج نے بتایا تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ میں حج سے متعلق مکمل تفصیلات بتائی گئیں ساتھ ہی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ وہی رواں برس پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے عازمین حج کو دو سوٹکیس بھی دیے جا رہے ہیں۔ Vaccination for Hajj Pilgrims in Aligarh

علی گڑھ میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 12:03 PM IST

مقدس سفر حج 2022 پر جانے والے عازمین حج کے لیے اترپردیش حج کمیٹی کی جانب سے مختلف مراکز پر حج تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں عازمین حج کو حج سے متعلق تفصیلات حج ٹرینر کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عازمین حج کو حج کے دوران کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ میں عازمین حج کو پولیو کے ساتھ دیگر ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ Vaccination for Hajj Pilgrims in Aligarh

علی گڑھ میں عازمین حج کےلیے ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام

عالمی وبا کورونا کے سبب عائد پابندی کے تحت 65 برس سے زیادہ اور 14 برس سے کم عمر کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ساتھ ہی رواں برس حج کی رقم میں بھی کافی اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ضلع علی گڑھ کے عازمین حج کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں ہر سال ضلع علی گڑھ سے تقریبا 700 سے 800 عازمین حج کے لئے روانہ ہوئے تھے وہیں رواں برس تقریبا 280 عازمین حج کےلیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Training Camp for Hajj Pilgrims: گجرات حج کمیٹی نےعازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیا

ضلع علی گڑھ سے جانے والے عازمین حج نے حج تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ میں حصہ لیتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے ان کو اس سال مقدس سفر پر جانے کے لئے منتخب کیا۔عازمین حج نے بتایا تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ میں حج سے متعلق مکمل تفصیلات بتائی گئیں ساتھ ہی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ وہی رواں برس پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے عازمین حج کو دو سوٹکیس بھی دیے جا رہے ہیں۔

ٹرینر محمد شاکر علی نے بتایا حج کی فیس میں اضافے کے سبب ہی ضلع علی گڑھ سے جانے والے عازمین حج کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے جہاں علی گڑھ سے ہر سال سات سے آٹھ سو لوگ حج پر جایا کرتے تھے وہیں اس سال صرف 280 عازمین حج پر جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.