ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں یوم آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر تمام اداروں اور محکموں میں مختلف اقسام کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ اسی ترتیب میں شہر بارہ بنکی کے محلہ پیر بٹاون نئی بستی میں واقع مدرسہ اسلامیہ میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں بارہ بنکی اور اطراف کے تمام مشہور شعراء کرام نے شرکت کی۔
شعری نشست میں ہاشم، جابر ایڈووکیٹ صغیر نوری، عثمان مینائی، ارشاد بارہ بنکوی، عرفان بارہ بنکوی، شعیب انور، آدرش بارہ بنکوی، فدا حسین، وقار بارہ بنکوی سمیت ضلع اور اطراف کے شعراء کرام نے اپنے کلام پیش کئے۔
زیادہ تر شعراء کرام حب الوطنی کے موضوع پر شعر پیش کئے۔ کچھ شعرا کرام نے بدعنوانی اور موجودہ صورتحال پر بھی طنز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: فوج کی جانب سے پیر پنجال کی بلند پہاڑیوں پر پرچم کشائی
چودھی وقار کی صدارت میں ہو رہی اس شعری نشست میں نظامت کے فرائض کو مشہور شاعر صغیر نوری نے انجام دیا۔ بعد میں چودھری وقار نے اپنے صدارتی خطبے میں تمام شعراء کرام کا بہترین کلام پیش کرکے نشست کو کامیاب بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
نشست سے قبل مشہور شاعر ڈاکٹر ریحان علوی کو اردو ادب میں ان کی خدمات کے لئے اعزاز سے بھی سرفراز کیا گیا۔