ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے اسماعیل پور گاؤں میں سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر سماجی کارکن منیش پریہار کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرانہوں نے لوگوں سے وویکانند کے بتائے راستے پر چل کر ان کے خواب کو مکمل کرنے کی اپیل کی۔
منیش پریہار کی جانب سے یہ 'بتکہی' نامی پروگرام گاؤں میں ہر ہفتے اتوار کو معقد کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام میں گاؤں کے باشندوں کے ساتھ گفتگو کی جاتی ہے۔ ان کے مسائل سنے جاتے اور ان کا حل کے ساتھ انہیں تمام ضروری باتیں بتائی جاتی ہیں۔
'بتکہی' پروگرام کے ذریعہ اودھی زبان کو بھی فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔
منگل کو سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع ہر خصوصی 'بتکہی' پروگرام کا اہتمام کیا گیا.
اس پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے ویویکانند کی زندگی سے متعلق اہم باتیں بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ سوامی ویویکانند کا خواب تھا کہ بھارت ماتا کا نام پوری دنیا میں عام ہو۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سب ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں مل جل کر رہیں، خواتین کی عزت کریں، نشہ خوری اور تمام بری عادتوں سے بھی بچیں۔ والدین کی خدمت کریں، تبھی جاکر آپ سوامی وویکانند کے خواب کو مکمل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: سوامی وویکانند کی سالگرہ پر پروگرامز کا اہتمام