ETV Bharat / state

بدنظمی کرنے والے طلبا کا کیا ہوگا؟ - بریلی کالج

ریاست اترپردیش کے بریلی کالج میں ان طلبا کے خلاف کارروائی کی جار ہی ہے، جو کالج میں بدنظمی کرتے ہیں۔

بدنظمی کرنے والے طلبا کا کیا ہوگا؟
author img

By

Published : Aug 1, 2019, 7:47 PM IST

ان طلبا کو بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے، جو کالج آنے والی طالبات کو ہراساں کرتے ہیں۔

بدنظمی کرنے والے طلبا کا کیا ہوگا؟

گذشتہ دو برس میں ایسے دس طالب علموں کی نشاندہی کی گئی ہے جو کالج کے تعلیمی نظام کو متاثر کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

گذشتہ روز کالج میں چیف ایڈمیشن کوآرڈینیٹر پروفیسر انوراگ موہن اور طلبا یونین کے رہنما موہت کمار سنگھ کے درمیان تنازعے کے بعد بریلی کالج انتظامیہ شرپسند طلبا کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

کالج میں طلبا یونین کے انتخابات کئی برس سے نہیں ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چیف پراکٹر بریلی کالج وندنا شرما نے کہا کہ ان عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو تعلیمی نظام کو متاثر کر رہے ہیں۔

چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن اور موہِت کمار کے درمیان بحث و تکرار کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا، اس کے بعد کالج میں تمام طلبا یونینز کے صدور نے کالج بند کرا دیا تھا اور ہنگامہ کیا تھا۔

طلبا لیڈرز کے زبردست مظاہرے کے بعد چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن کے خلاف شہر کے تھانہ بارہ دری میں ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا تھا۔

بعدازیں اساتذہ یونین بھی چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن کی حمایت میں اتر آئی اور پھر طلبا لیڈران کے خلاف بھی بدسلوکی کرنے اور کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں کیس درج کر لیا گیا۔ جس کی وجہ سے کالج کا ماحول مزید خراب ہو گیا۔

کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'کالج میں تعلیمی ماحول قائم کرنے کے لیے شرارتی، غیر سماجی اور ہنگامہ کرنے والے طلبا کو بلیک لسٹ کرنا لازمی ہو گیا ہے۔'

Intro:بریلی کالج میں کلاس بنک کرکے کالج کیمپس میں ہنگامہ کرنے، نام نہاد سیاست کرنے اور طالبات کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے طلبہ کو بلیک لسٹڈ کرنے کی تیاری ہے. گزشتہ دو برس میں ایسے دس طلبہ کی نشاندہی کر لی گئ ہے، ج کا مقصد کالج میں تعلیم حاصل کرنا نہیں، بلکہ اپنی سیاست کا دبدبہ مضبوط کرکے کالج کا ماحول خراب کرنا ہے.

Body:بریلی کالج میں گزشتہ دو برس میں تمام ہنگامی احتجاج میں شامل رہنے والے غیر سماجی شرارتی طلبہ کی فہرست تیار کی جا رہی ہے. اس فہرست میں ان طلبہ کا نام ضرور شامل کیا جائےگا، جو کالج کے ہر ہنگامے میں شامل رہے ہیں. بلیک لسٹ ہونے کے اعلان کے بعد ان تمام شرارتی طلبہ کے کالج کیمپس میں کھومنے اور آوارگی کرنے پر. پوری طرح پابندی لگا دی جائےگی. انہیں صرف کلاس تک آمد و رفت کی اجازت مل سکتی ہے اور کالج میں کلاس ختم ہونے کے بعد فوراً کالج کیمپس چھوڑنا لازمی ہوگا.

گزشتہ پانچ دن قبل کالج میں چیف ایڈمیشن کوآرڈینیٹر پروفیسر انوراگ موہن اور طلبہ لیڈر موہت کمار سنگھ کے درمیان تنازع کے بعد بریلی کالج انتظامیہ شرارتی طلبہ پر سختی کی تیاری کر رہا ہے. کالج میں طلبہ یونین کے انتخابات کئ برس سے بند ہیں. اسکے باوجود کچھ طلبہ خود کو نام نہاد طلبہ لیڈر بتاکر اپنا روب غالب کرنے کی کوشش کرتے ہیں. اسی وجہ سے کالج انتظامیہ ایسے ٹاپ ٹین شرارتی طلبہ کو کالج سے بلیک لسٹ کرنے کی تیاری چل رہی ہے. اس لسٹ 5 نہ صرف شرارتی طلبہ شامل ہونگے، بلکہ کلاس بنک کرکے کالج احاطے میں گھومنے والے اور جنکے خلاف تھانوں میں جرائم کے مقدمے درج ہیں، اُنہیں بھی کالج میں پابند کرکے بلیک لسٹ کی فہرست میں شامل کیا جائےگا.

یہاں بتا دیں کہ چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن اور موہِت کمار کے درمیان ہوئ گہماگہمی کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا. اسکے بعد کالج میں تمام سیاسی طلبہ یونینوں کے صدر نے کالج بند کرا دیا تھا اور جمکر ہنگامہ کیا تھا. طلبہ لیڈران کے زبردست احتجاجی مظاہرہ کے بعد چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن کے خلاف شہر کے تھانہ بارہ دری میں ایس سی ایس ٹی ایکٹ کی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا. اسکے بعد اساتذہ یونین بھی چیف داخلہ کوآرڈینیٹر انوراگ موہن کی ہمایت میں اتر آئ اور پھر طلبہ لیڈران کے خلاف بھی بدسلوکی کرنے اور کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی دفعات میں مقدمہ درج کر لیا گیا. بات برابر ہونے کے بجائے ماحول اور مزید خراب ہو گیا ہے. لہزا اب کالج میں تعلیمی ماحول قائم کرنے کے لیئے شرارتی، غیر سماجی اور ہنگامہ کرنے والے طلبہ کو بلیک لسٹ کرنا لازمی ہو گیا ہے.

بائٹ 01.... وندنا شرما، چیف پراکٹر، بریلی کالج، بریلی

Conclusion:مستفیض علی خان
ای ٹی وی بھارت
بریلی

+919897531980
+919319447700
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.