اترپردیش کے نوئیڈا میں کمشنریٹ کے باوجود جرائم پر بہت زیادہ کنٹرول نہیں پایا جا سکا ہے بلکہ پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے سڑکوں پر مسلسل اسسٹنٹ بازی اور ریل بنانے کا سلسلہ جاری ہے Anti Social Elements Waving Pistol
ایک ایسا ہی ویڈیو پھر وائرل ہوا جس میں گاڑی میں سرخ بتی لگا کر، انسپکٹر کی وردی پہنے، پستول لہراتے ہوئے دو افراد بیٹھے نظر آ رہے ہیں وہ بھی پستول لہراتے نظر آتے ہیں۔ حالانکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ چپے چپے پر پولیس رہتی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ،پھر بھی پولیس کو ہوا نہیں لگی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ Criminal Activities in UP
یہ ویڈیو نوئیڈا کے سیکٹر-49 کوتوالی علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ صارف نے کمشنریٹ پولیس سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوئیڈا پولیس نے متعلقہ کوتوالی پولیس کو ویڈیو کی جانچ کرنے اور ملزمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔جس کے بعد ملزمین گرفتار کر لئے گئے۔اس ویڈیو میں ملزم پولیس کی وردی میں نظر آ رہا ہے۔ ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کی شناخت ہوشیار پور کے اشوک یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ Crime in UP
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اشوک کے والد پولیس سے ریٹائرڈ ہیں۔اشوک نے والد کی وردی پہن کر ویڈیو بنائی۔ نوئیڈا کے سیکٹر-58 کوتوالی علاقے میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل بشن ماوی اور کانسٹیبل پشپیندر کو ایڈیشنل کمشنر آف پولیس نے لائن حاضر کر دیا تھا۔ دونوں پولیس اہلکاروں پر کام میں غفلت اور بے ضابطگیوں کی شکایات اعلیٰ حکام کو موصول ہوئیں۔تحقیقات میں الزامات درست پائے گئے اور دونوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس سے پہلے گانجہ اسمگلر کو پیسے لے کر چھوڑنے کے معاملے میں پولس کمشنر آلوک سنگھ نے سیکٹر-57 چوکی کے انچارج لوکیش شرما سمیت چار پولیس والوں کو معطل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Ankita Bhandari case انکیتا بھنڈاری قتل معاملے میں آر ایس ایس کارکن پر مقدمہ