نوئیڈا پولیس نے ملزم سنی سے تقریباً 2 کروڑ روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا ہے۔ نوئیڈا زون کے اے ڈی سی پی راجش ایس نے بتایا کہ ستمبر 2020 میں گریٹر نوئیڈا کے ڈیلٹا 1 میں واقع سلورسٹی 2 سوسائٹی کے ٹاور نمبر 51 کے فلیٹ نمبر 301 سے چوروں نے بڑی مقدار میں کالا دھن چوری کیا تھا جبکہ 11 جون کو کوتوالی سیکٹر 39 پولیس نے چوروں میں سامان تقسیم کرنے کے تنازع کی وجہ سے سالار پور گاؤں سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا، تاہم ایک اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
تحقیقات کے دوران فرار ہوئے ملزم سنی عرف اشونی کمار ساکن لونی غازی آباد کو نوئیڈا کے مہا مایا فلائی اوور کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے 2 طلائی بسکٹ (تقریبا 1-1 کلوگرام)، ایک سونے کا کٹورا، ایک نتھونی، سونے کا چمچ، ایک سوئفٹ کار، اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک اور اراضی کے کاغذات برآمد کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:: مرادآباد: جعلی نوٹوں کے ساتھ پانچ افراد گرفتار
اس معاملہ میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزمین کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں ہے۔ اے ڈی سی پی نے بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے علاوہ سلور سٹی سوسائٹی کے فلیٹ سے چوری کا اعتراف کرلیا ہے۔