درگاہ پر ہر مذاہب کے لوگ بھی اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں۔یہ درگاہ ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک بڑی مثال ہیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی درگاہ حافظ صاحب پر سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ عرس تین دنوں تک جاری رہا جس میں محفل نعت، منقبت اور قوالی کا پروگرام ہوا۔
عقیدت مندوں نے درگاہ حافظ صاحب پر چادر پیش کی۔
اس عرس میں مقامی لوگوں کے علاوہ دیگر شہروں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔