ETV Bharat / state

Urs e TajushShariah: تاج الشریعہ کے سالانہ دو روزہ عرس کا اختتام

بریلی میں خاندان اعلیٰ حضرت سے تعلق رکھنے والے مفتی اختر رضا خان ازہری میاں تاج اشریعہ کے چوتھے دو روزہ عرس کا اختتام ہوا۔ عرس میں علماء کرام، مفتیانِ کرام اور مقررین نے تمام مسائل پر تقریر کرتے ہوئے مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کی اور حکومت ہند سے پیغمبرِ اسلام اور قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والے غیر سماجی عناصر کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ Annual Two Days Urs of Tajush Shariah Ends

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 4:13 PM IST

Updated : Jun 8, 2022, 8:07 PM IST

تاج الشریعہ کا سالانہ دو روزہ عرس اختتام پذیر

درگاہ اعلیٰ حضرت، اور اُس سے متصل درگاہ تاج الشریعہ اور متھوراپور میں واقع مدرسہ جامعتہ الرضا میں سُنّی بریلوی مسلک کے ممتاز مذہبی رہنما مفتی اختر رضا خاں ازہری میاں تاج الشریعہ کا چوتھا سالانہ دو روزہ عرس بڑی سادگی اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ مسلسل دو برس تک کووڈ کی گائڈ لائن کے تحت عرس منعقد ہونے کی وجہ سے لاکھوں زائرین عرس میں شرکت نہیں کر پائے تھے، لیکن اس چوتھے عرس میں کسی گائڈ لائن کی کوئی پابندی نہیں تھی، لہذا، لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مندوں، زائرین اور مریدین نے شرکت کی۔ قل کی رسم ادائگی سے قبل مدرسہ جامعتہ الرضا کو جانے والے راستے کئی گھنٹے کے لیے جام ہو گئے تھے۔ Annual two days Urs e Tajush Shariah end

عرس تاج الشریعہ کی تمام رسمیں تاج الشریعہ کے صاحبزادے سجادہ نشین قاضی القضاۃ مفتی عسجد رضا خاں نے اپنے ہاتھوں سے انجام دیں۔ رسماً عرس کی تقریبات مفتی عسجد رضا خان کی سرپرستی اور عرس منعقد کرنے والی تنظیم 'جماعت رضائے مصطفیٰ' کے نائب صدر سلمان حسن کی قیادت میں ادا کی گئیں۔ درگاہ اعلیٰ حضرت، درگاہ تاج الشریعہ اور مدرسہ جامعتہ الرضا کے علاوہ لوگوں نے مساجد، خانقاہوں، اپنے گھروں، دکانوں اور گاؤں میں بڑی شان و شوکت کے ساتھ عرس منایا۔ عرس کی تمام تقریبات آڈیو کی شکل میں آن لائن نشر کی گئیں۔

جماعت رضائے مصطفیٰ کے صحافتی ترجمان ثمران خان نے بتایا کہ بروز منگل درگاہ تاج الشریعہ میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور نعت و منقبت کی محفل سجائی گئی۔ صبح 7 بج کر 10 منٹ پر حضرت تاج الشریعہ کے والدِ ماجد حضور مفسّر اعظم حضرت ابراہیم رضا خاں جیلانی میاں کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ دن بھر مریدیں اور عقیدت مندوں کی آمد و رفت کے ساتھ درگاہ میں گلپوشی اور چادرپوشی کا سلسلہ جاری رہا۔

عرس گاہ پر تمام مقررین نے تقریریں کیں اور شعرا نے کلام پیش کیے۔ علماء نے واضح کیا کہ ناموس رسالت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ ناموس رسالت کے حوالے سے کہا کہ رسول اکرم صلیٰ اللہ تعالیٰ وسلم کی شان میں گستاخانہ کلمات کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ قرآن اور پیغمبرِ اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے نالائق لوگوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔ عرس کے آخر میں مفتی عسجد رضا خاں نے تقریر کی اور شام کو 7 بج کر 14 منٹ پر تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خاں علیہ رحمہ کے چوتھے سالانہ دو روزہ عرس کے قل کی رسم ادا کی گئی۔ مفتی عسجد رضا خان نے ملک میں امن و امان قائم رہنے اور مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت، عزت، آبرو، کاروبار اور حقوق کی سالمیت کے لیے دعائے خیر کی۔

یہ بھی پڑھیں: Urs e Tajushshariah Programme Releases: عرس تاج الشریعہ پروگرام کا اجراء

Last Updated : Jun 8, 2022, 8:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.