ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اسمبلی نشست کے لیے 'پیس پارٹی' کے امیدوار کا اعلان

author img

By

Published : Dec 28, 2020, 5:42 PM IST

اترپردیش میں سنہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے 'پیس پارٹی' نے ضلع بارہ بنکی سے اپنے امیدوار کا اعلان کرد یا ہے، امیدوار کے اعلان سے پارٹی کارکنان کافی خوش ہیں۔

بارہ بنکی: اسمبلی نشست کے لیے 'پیس پارٹی' کے امیدوار کا اعلان
بارہ بنکی: اسمبلی نشست کے لیے 'پیس پارٹی' کے امیدوار کا اعلان

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے اسمبلی نشست کے لیے 'پیس پارٹی' کی جانب سے اپنے امیدوار کا اعلان کردیاگیا ہے۔

پیس پارٹی نے یہاں سے مولانا اخلاق ندوی کو امیدوار بنایا۔ مولانا اخلاق ندوی کے امیدوار بنائے جانے سے پارٹی کارکنان میں خاصہ جوش ہے۔ اسی کے پیش نظر دوشنبہ کو پارٹی کارکنان نے مولانا اخلاق کا گرم جوشی سےاستقبال کیا۔

آپ کو بتا دیں کہ' پیس پارٹی نے ریاست کی 4 اسمبلی نشست کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان میں بارہ بنکی اسمبلی نشست سے امیدوار کا بھی اعلان کیا گیاہے۔امیدوار کے اعلان سے پارٹی کارکنان میں خوشی اور کافی جوش ہے۔

دوشنبہ کو نوین سبزی منڈی میں مولانا اخلاق ندوی کے استقبال کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام سے خطاب میں مولانا اخلاق ندوی نے کہا کہ' سنہ 2022 کے اسمبلی انتخابات دلجسپ ہونے والے ہیں۔ ملک میں چند لوگ ہندو- مسلمان کے درمیان تفریق پیدا کر کے اقتدار میں بنے رہنا چاہتے ہیں۔ اب یہ کھیل زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے اور انتخابات میں ملک کی عوام اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

مزید پڑھیں: میرٹھ: سونار کے گھر سے قیمتی زیورات اورلاکھوں روپے لے کر چور فرار

اس موقع پر پیس پارٹی کے ضلع انچارج ظفر انصاری نے کہا کہ' ان انتخابات میں بی جے پی اور اے ایم آئی ایم نے جو کھیل 2014 میں شروع کیا ہے اس کا خاتمہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.