ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلیکٹریٹ کے احاطے میں آنگن واڑی ورکرز (باورچیوں اور سنگنی) نے اپنی تنخواہ میں پندرہ سو روپے کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
مظفر نگر کے کلیکٹریٹ میں خاتون 'آنگن واڑی کرمچاری سنگھ' اتر پردیش کی ہدایت پر آج کرشنا پرجاپتی ضلع صدر کی سربراہی میں سینکڑوں کی تعداد میں خاتون آنگن واڑی سنگینی و باورچیوں نے مشترکہ طور پر اپنے مختلف مطالبات کو لے کر زبردست مظاہرہ کیا۔
مظفرنگر آنگن واڑی ضلع صدر کرشنا پرجاپتی نے حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیراعلی نے 21 فروری 2019 کو تنخواہ میں پندرہ سو روپے کے اضافہ کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک اس وعدے کا ایک بھی پیسہ ہمیں نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری ہلاکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے: عمر عبدا ﷲ
انہوں نے سوال کیا کہ جب ہمیں حکومت کچھ نہیں دینا چاہتی ہے تو ہم سے جھوٹے وعدے کیوں کیے جارہے ہیں؟ جب حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے تو وہ آنگن واڑی باورچی کے محکمے میں نئی اسکیمز کے لیے پیسہ کہاں سے بھیجتی ہے اور وزراء کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے لیے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے کیے ہوئے وعدے پر عمل کرے، نہیں تو ہم ایسے ہی احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔