ETV Bharat / state

حکومت کا یوم خواتین کا پروگرام محض دکھاوا: آنگن واڑی ورکرس - اردو نیوز رامپور

عالمی یوم خواتین کے موقع پر اترپردیش کے رامپور میں ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نے ویڈو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کر کے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ وہیں اس پروگرام میں پہنچیں آنگن واڑی خواتین نے مہنگائی، خواتیں کا استحصال اور بیروزگاری جیسے مسائل پر ردعمل ظاہر کر کے یوم خواتین کی تقریبات کو دکھاوا بتایا۔

anganwadi workers alleged that government only for show off, held programme on women's day in rampur
آگن واڑی ورکرس
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 7:28 AM IST

Updated : Mar 9, 2021, 7:41 AM IST

رامپور کے بھارت گارڈن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کر کے عالمی یوم خواتین کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خواتین سے خطاب کر کے یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے حکومت کی حصولیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت خواتین کے مسائل اور حقوق کے لئے کافی سنجیدہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر مختلف شعبوں سے منسلک خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وہیں پروگرام میں موجود آنگن واڑی سے منسلک خواتین نے حکومت کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی یوم خواتین تقریبات محض دکھاوا ہیں۔

آنگن واڑی خواتین نے حکومت پر جہاں خواتین کو خود کفیل بنانے کے نام پر بیروزگار کرنے کا الزام لگایا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہر روز بڑھتی چلی جا رہی ہے جس سے گھر گرہستی چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

وہیں کچھ خواتین نے الزام لگایا کہ سرکار آنگن واڑی خواتین سے کام تو بہت لے رہی ہے لیکن ان کو اس کی اتنی اجرت نہیں دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوم خواتین کی تقریب میں بھیڑ کے طور پر آنگن واڑی خواتین کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

anganwadi workers alleged that government only for show off, held programme on women's day in rampur
عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب کا انعقاد

خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کا یہی رویہ رہا تو 2022 کے اسمبلی انتخابات میں وہ بی جے پی حکومت کو اپنے ووٹ کے ذریعہ بے دخل کر دیں گی۔

مزید پڑھیں:

'خواتین کی فلاح و بہبودی کے لیے حکومت کوشاں ہے'

بہرحال ان خواتین نے جس طرح سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے یہ کسی بھی جمہوری حکومت کے لئے اچھے اشارے نہیں ہیں۔ اس لئے اگر حکومت خواتین کے حقوق سے متعلق واقعی سنجیدہ ہے تو مہنگائی، بڑھتی بیروزگاری اور خواتین کے استحصال جیسے کئی اہم مسائل پر بھی پروگرام مرتب کرنا ہوگا۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 7:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.