ETV Bharat / state

Death of Deer in Prayagraj پریاگ راج میں 21 ہرنوں کی موت، تین ملازمین گرفتار - برلا بھون میں 21 ہرن کی موت

جھوسی میں واقع آنند کانن برلا ہاؤس میں 21 ہرنوں کو آوارہ کتوں نے مار ڈالا جس میں ایک چیتل کی بھی موت ہوگئی ہے، اس معاملے میں جھوسی پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

Breaking News
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 3:00 PM IST

پریاگ راج: جھوسی چھتناگ میں واقع آنند کانن برلا ہاؤس میں پالے گئے 21 ہرنوں کو پیر روز آوارہ کتوں نے مار ڈالا۔ اس حملے میں ایک چیتل کی بھی موت ہوگئی، اس معاملے میں جھوسی پولیس نے ہفتہ کے روز تین لوگوں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرکے جیل بھیج دیا۔ ساتھ ہی ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔ معاملے میں ضلع انتظامیہ اور پولیس ٹیم نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس واقعے میں برلا گروپ کو بھی نوٹس بھیجنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ Death of Deer in Prayagraj

ڈی ایف او مہاویر کوجلگی پردیپ نے کہا کہ جھونسی کے چھٹناگ گاؤں میں برلا آنند کانن گیسٹ ہاؤس واقع ہے۔ جس میں کچھ ہرنوں کو رکھا گیا تھا۔ اس کے لیے برلا گروپ نے محکمہ جنگلات سے مناسب لائسنس لیا تھا۔ یہاں تقریباً 30 سال سے ہرن پالے جا رہے ہیں۔ یونیورسل کیبل کمپنی لمیٹڈ ان تمام ہرنوں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار لی تھی۔ کمپنی کی نگرانی کے لیے وہاں 14 ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا۔ یہ ملازمین 8 گھنٹے کی شفٹ میں کام کر رہے تھے۔ ایک شفٹ میں چار ملازمی ہوتے تھے۔ جبکہ دو ملازم بطور سپروائزر کا کام کرتے تھے۔ سکیورٹی کی لاپرواہی کے باعث آوارہ کتوں نے گزشتہ رات 21 ہرنوں کو مار ڈالا جس میں ایک چیتل بھی شامل ہے۔ اس واقعے میں 3 ملازمین اور گیسٹ ہاؤس کے منیجر اشوک کمار ڈانگر کے خلاف جھونسی تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔Death of Deer in Prayagraj

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گنگا کے کنارے پر گیسٹ ہاؤس ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں۔ پیر کی دیر رات کتوں کے ایک جھنڈ نے ہرن کے باڑے پر حملہ کر دیا۔ کتے 6 فٹ کی باڑ کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے۔ ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں آوارہ کتوں کے حملے میں 21 ہرن ہلاک ہو گئے۔ ملازمین صبح بیدار ہوئے تو وہاں کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر پہنچی تو تمام ہرن مر چکے تھے۔ سب کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور انہیں گیسٹ ہاؤس کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:

کتوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے ہرن کا پوسٹ مارٹم 4 جانوروں کے ڈاکٹروں کے پینل نے کیا۔ اس پینل میں چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر انیل کمار، جھونسی اینیمل ہسپتال کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر ویبھو مشرا، بہادر پور کے انچارج ڈاکٹر ششی بھوشن اور شریک انچارج ڈاکٹر انیل یادو شامل تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہرن کی موت کتوں کے حملے سے ہوئی ہے۔ آدھے سے زیادہ ہرنوں کو کتوں نے نوچ کر کھا لیا تھا۔ Death of Deer in Prayagraj

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.