مرادآباد:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے کرولہ علاقے میں ایک شاندار جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ دارالعلوم صدر الافاضل اینڈ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے بانی مولانا فضل الرحمن افضل القادری کے والد محترم عبدالمجید صاحب کی برسی کے موقع پر اس جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں دور دراز سے تشریف لائے علماء کرام اور شعراء عزام نے شرکت کی اور اپنے بیان سے سامعین کے قلوب کو منور و مجلل فرمایا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن افضل القادری کی تصنیف کی گئی دو کتابوں کا اجراء بھی کیا گیا۔جلسے میں مولانا زاہد رضا سابق چیئرمین مدرسہ بورڈ اور اسٹیٹ حج کمیٹی اتراکھنڈ، مدرسہ جامعہ نعیمیہ مرادآباد کے نائب مفتی محمد سلیمان صاحب اور سعید اختر بھوجپوری نے شرکت کی۔ جلسے کے اختتام پر خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب اور ملک میں امن و امان کی دعا کی گئی۔
جلسے کے پروگرام سے متعلق بانی دارالعلوم صدر الافاضل مولانا فضل الرحمن افضل القادری نے بتایا کہ آج ان کے والد محترم کی 37 ویں برسی کے موقع پر اس جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛شاہ ولی اللہ انسٹی ٹیوٹ کے 25 سال مکمل
انہوں نے بتایا کہ بزرگوں کو ایصال ثواب پہنچانے اور دین اسلام کے لئے عظیم خدمات انجام دینے والے علماء الجامعۃ الاشرفیہ یونیورسٹی کے بانی حافظ ملت مولانا عبدالعزیز محدث مبارکپوری اور حضرت ابراہیم خوشتر کی یاد میں اس جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے اور ان کی خدمات اور زندگی سے عوام کو روبرو کرایا گیا۔