ETV Bharat / state

'میں انتخاب نہیں ہارا بلکہ میدان ہارا ہوں' - interview with BJP candidate from Rampur constituency

ریاست اترپردیش کے رامپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر تزئین فاطمہ نے بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن کو شکست دی۔

رامپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار
author img

By

Published : Oct 25, 2019, 8:23 PM IST

بھارت بھوشن گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانگریس و بی ایس پی کے مسلم امیدواروں پر الزام عائد کیا اور کہا کہ 'مذکورہ امیدواروں نے رکن پارلیمان اعظم خان کے ساتھ خفیہ سودے بازی کی جس کے سبب تزئین فاطمہ کو جیت حاصل ہوئی۔'

رامپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار

انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنی شکست سے ناخوش نہیں ہیں بلکہ انہیں امید ہے کہ اگلے ضمنی انتخابات میں انہیں کامیابی حاصل ہوگی۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے انتخاب نہیں ہارا ہے، میدان ہارا ہے۔ جنگ تو ہم جیت لیں گے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'انہیں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اور ہر طبقے کے لوگوں کے ووٹ ملے ہیں۔' انہوں نے لوگوں کی محبت جیتی ہے۔ ہندو مسلم ایکتا و گنگا جمنی تہذیب کی اس مثال کو ایسے ہی قائم رکھیں گے۔

رامپور اسمبلی حلقہ پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں تھیں۔ انتخابی میدان میں جہاں ایک طرف سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما اور ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ تھیں تو وہیں دوسری جانب حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا تھے۔

اس سخت ترین مقابلے میں تزئین فاطمہ اپنے شوہر اعظم خان کا قلعہ بچانے میں کامیاب ہوئیں تو وہیں برسراقتدار پارٹی کے امیدوار ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ رامپور میں انتخابی مہم کے دوران خود وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رامپور پہنچ کر عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ سابق رکن پارلیمان اور اداکارہ جیا پردا بھی کئی روز تک رامپور میں رہیں اور متعدد جلسے و ریلیز میں شرکت کرکے رائے دہندگان کو پارٹی کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔'

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے رامپور سے بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن سے ملاقات کرکے شکست کی وجوہات کو جاننے کی کوشش کی۔

Intro:ریاست اترپردیش کی شہر اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر تزئین فاطمہ کے ذریعہ بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا کو شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ بھارت بھوشن گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے ابوالکلام سے خاص ملاقات کے دوران اپنی شکست کے لئے کانگریس، بی ایس پی کے مسلم امیدواروں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ اعظم کے ساتھ خفیہ سودے بازی کے ان پر الزامات لگائے۔

Body:وی او
رامپور کے ضمنی انتخاب پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں لگی ہوئی تھی۔ انتخابی میدان میں جہاں ایک طرف سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور ممبر پارلیمنٹ اعظم خاں کی اہلیہ تزئین فاطمہ تھیں تو وہیں دوسری جانب حکمراں جماعت بی جے پی کے امیدوار بھارت بھوشن گپتا تھے۔ اس سخت ترین مقابلے میں تزئین فاطمہ اپنے شوہر اعظم خاں کا قلعہ بچانے میں کامیاب ہوئیں تو وہیں برسراقتدار پارٹی کے امیدوار ہر ممکن کوشش کرنے کے باوجود بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
سماجوادی پارٹی کی امیدوار کو ہراکر اعظم خاں کے قد کو چھوٹا کرنے کی کوشش کے لئے بی جے پی نے اپنی تمام طاقت رامپور میں جھونک دی تھی۔ خود وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رامپور پہنچ کر یہاں کی عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ سابق ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ جیا پردہ بھی کئی روز تک رامپور میں رہیں اور متعدد جلسے و ریلیوں کا انعقاد کرکے رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوششیں کیں لیکن بی جے پی امیدوار کو کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ اس متعلق ہم نے ان سے خاص ملاقات کرکے شکست کی وجوہات کو جانا۔ ہم سے بات چیت میں انہوں نے اپنی شکست کے لئے کئی اہم وجوہات بتائیں۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.