ETV Bharat / state

Interview with Abbas Ansari: عباس انصاری سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - اعظم گڑھ ضمنی الیکشن

ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں 23 جون کو ضمنی پارلیمانی الیکشن ہونا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں کمر بستہ نظر آرہی ہیں اور رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے اور ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کے وعدے کر رہی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار دھرمیندر یادو کے حق میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے کے لیے سہیلدیو بھارتی سماج پارٹی کے مئو صدر سے رکن اسمبلی عباس انصاری بھی اعظم گڑھ پہنچ کر عوامی رابطہ کر رہے ہیں اور عوام سے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے عباس انصاری سے کئی مسائل پر خصوصی گفتگو کی ہے۔ Azamgarh Bypoll Campaign

عباس انصاری
عباس انصاری
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 3:28 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے عباس انصاری نے کہا کہ سب سے پہلے یہ صاف کردوں کہ یہاں تین سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ دو ہی جماعت الیکشن لڑ رہی ہے اور ایک جماعت صرف بھرم پھیلا رہی ہے ایسا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ 2019 اور 2022 کے الیکشن میں بات ثابت ہوچکی ہے کہ بہوجن سماج پارٹی سیاسی اعتبار سے مفلوج ہوچکی ہے اور بی جے پی کی بی ٹیم بن چکی ہے اور اعظم گڑھ کی سرزمین اہل علم کی سرزمین ہے۔ Abbas Ansari Slam Uttar Pradesh Government on Bulldozer Action

عباس انصاری سے خصوصی گفتگو

یوگی حکومت کے ذریعہ بلڈوزر کی کارروائی کے متعلق عباس انصاری نے کہا کہ جو شخص بھی قانون کو ماننے والا ہوگا وہ کبھی اس کاروائی کو پسند نہیں کرے گا اور بلڈوزر کی ابتداء تو ہم پر ہی کارروائی سے ہوئی ہے تو ہم سے زیادہ اس درد سے کون واقف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے آبائی گھر کو زمین دوز کر دیا گیا جس سے ہمارے والد اور ہماری بچپن کے یادیں وابستہ تھیں لیکن حکومت نے کاروائی کرتے ہوئے اسے ملبے کی شکل میں تبدیل کردیا۔ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں 23 جون کو ضمنی پارلیمانی الیکشن ہونا ہے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں کمر بستہ نظر آرہی ہیں اور رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے اور ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے طرح طرح کے وعدے کر رہی ہیں۔ ایسے میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار دھرمیندر یادو کے حق میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے کے لیے سہیلدیو بھارتی سماج پارٹی کے مئو صدر سے رکن اسمبلی عباس انصاری بھی اعظم گڑھ پہنچ کر عوامی رابطہ کر رہے ہیں اور عوام سے اپنے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت اردو نے عباس انصاری سے کئی مسائل پر خصوصی گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکھیلیش یادو نے اپنے چچا زاد بھائی دھرمیندر یادو کو اس نشست سے اپنا امیدوار بنایا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہاں کے عوام انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب کرواکر بھیجے گی۔ عباس انصاری نے کہا کہ اعظم گڑھ سے ہمارا روحانی رشتہ رہا ہے جسے کبھی لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ہاں یہ بات ضرور ہے کہ جب بھی اعظم گڑھ کو ہماری ضرورت محسوس ہوئی ہم یہاں آئے اور اس کو اپنے خون و پسینے سے سینچنے کی کوشش کی ہے اور جب بھی ہمیں ضرورت پڑی اس سر زمین نے اپنی محبتوں و دعاؤں سے ہمیں نوازا جس سے ہمیں مضبوطی اور طاقت کا احساس ہوا۔

انہوں نے یوگی حکومت کے ذریعہ بلڈوزر کی کارروائی کے متعلق کہا کہ جو شخص بھی قانون کو ماننے والا ہوگا وہ کبھی اس کاروائی کو پسند نہیں کرے گا اور بلڈوزر کی ابتداء تو ہم پر ہی کارروائی سے ہوئی ہے تو ہم سے زیادہ اس درد سے کون واقف ہوگا۔ انہوں نے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کر رہے نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں کسی بھی بات کا حل تشدد اور احتجاج نہیں ہے بلکہ انہیں کسانوں سے سبق لینےکی ضرورت ہے جنہوں نے سکون کے ساتھ اپنا احتجاج جاری رکھا اور حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

عباس انصاری نے اپنے والد مختار انصاری ہے تعلق سے کہا کہ موت و زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے اور ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں میرے والد صاحب 18 سالوں سے جیل میں قید ہیں جو حکومت آتی ہے ان پر مقدمہ عائد کر دیتی ہے اس بی جے پی کی حکومت نے درجنوں مقدمے لگائے لیکن ہمارے حوصلے کو پست نہیں کر پائے کیونکہ ہماری طاقت ہمارا خدا ہے اور ہمارے خدا کو ماننے والے ہمارے لوگ ہیں جو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں ہمیں یاد رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.