محمد رفیع کی آواز کسی نعمت سے کم نہیں تھی۔ بے شک انہیں سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ Dadasaheb Phalke Award سے کبھی نہیں نوازا گیا لیکن ایک فنکار کے لیے سب سے بڑا انعام اور اعزاز اس کے چاہنے والے ہوتے ہیں۔
محمد رفیع کے انتقال کو 40 سال گزر چکے ہیں لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں اب بھی ویسے ہی بسے ہیں اور نغمے اتنے ہی مقبول ہیں جتنے 50 سے 60 برس پہلے تھے۔
محمد رفیع کے یوم پیدائش پر کے موقع پر ان کی یاد میں نوئیڈا کے سیکٹر 6 کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر Indira Gandhi Art Center میں عظیم الشان موسیقی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جہاں مختلف فنکاروں نے محمد رفیع کے نغمے پیش کر کے لوگوں کو محفوظ کیا اور محمد رفیع کی موجودگی کا احساس دلایا۔
اس موسیقی کی شام کو نوئیڈا اتھارٹی ایکس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی اور محمد رفیع میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام پیش کیا گیا جبکہ نورتن فاؤنڈیشن نے اس موسیقی کی شام کو یادگار بنانے میں اپنا بھر پور تعاون دیا۔
معروف گلوکار اور فنکار اتل بچھیتی نے اپنی ٹیم کے ساتھ محمد رفیع کے نغموں کو پیش کیا۔ محمد رفیع میوریل سوسائٹی گزشتہ 29 برسوں سے محمد رفیع کی یاد میں اس موسیقی شام کا اہتمام کر رہی ہے جس میں محمد رفیع میموریل سوسائٹی کے سرپرست کے لال اور پروگرام انچارج آر این سریواستو کا کلیدی کردار ہے۔
آر این سریواستو نے کہا کہ محمد رفیع دنیائے فانی سے بے شک رخصت ہو گئے ہیں تاہم برسوں بعد بھی وہ اپنے نغموں کی صورت میں ہم سبھی کے دلوں میں زندہ ہیں۔ اسی کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ 29 برسوں سے ہم لوگ اس تقریب کا اہتمام کر رہے ہیں۔