ETV Bharat / state

اے ایم یو کووڈ 19 مریضوں کے لیے پلازمہ تھراپی شروع کرے گا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج پلازمہ تھیر یپی سے شروع کرے گا۔ وائس چانسلر نے 29 لاکھ روپے کی لاگت سے پلازمہ ایفیریس مشین خریدنے کی منظوری دی۔

اے ایم یو کووڈ 19 مریضوں کے لیے پلازمہ تھیریپی شروع کرے گا

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:19 PM IST

عالمی سطح پر تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے جو مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ان کا پلازمہ دیگر معاؤن طریقہ ہائے علاج کے ساتھ کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے بہت کارگر ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے والے رضا کار کو صحت مند ہونا چاہیے، عمر 17 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور وزن اور قد کی مناسبت سے بدن میں خاطرخواہ خون موجود ہونا چاہیے۔

وائس چانسلر نے کہا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں صحت عملہ دن رات کام کر رہا ہے اور متاثرہ مریضوں کا تندہی کے ساتھ علاج کیا جا رہا ہے۔ اس کے مریضوں کی طبی نگہداشت کے لیے ایل 2 اسپتال قرار دیا ہے۔ جہاں ابھی تک چالیس ہزار سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ریسیڈنٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حمزہ ملک نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ 29 لاکھ کی پلازمہ کو کون سے الگ کرنے کی مشین منگائی ہے جو بہت ہی زیادہ راحت کی بات ہے خاص کر علی گڑھ کے کورونا متاثرین اور دو تین ضلع جو جے این ایم سی پر انحصار کرتے ہیں تو یہ سب مریضوں کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ آر ڈی اے، جے این ایم سی وائس چانسلر کے اس قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اے ایم یو کووڈ 19 مریضوں کے لیے پلازمہ تھیریپی شروع کرے گا

ڈاکٹر حمزہ نے مزید کہا حکومت کو ایک پروگرام چلانا چاہیے جس میں کورونا سے جو مریض صحتیاب ہو چکے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔

آر ڈی اے کے نائب صدر ڈاکٹر شہنواز اقبالی نے بتایا دہلی میں پلازہ عطیہ سے کافی فائدہ ہو رہا ہے جبکہ ایک آنٹی باڈی بننے میں ایک کورونا مثبت میں کافی وقت لگتا ہے۔

اور اگر وہ مریض ٹھیک ہوجائے تو اینٹی باڈی نکال کر اگر ہم مثبت مریض میں ڈالتے ہیں تو اینٹی باڈی فورا کام کرنے لگتی ہے جس سے کورونا سے لڑنے کے لیے کافی مدد ملتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.