علی گڑھ مسلم یونیورسٹی 15 دسمبر شپ کے تشدد کے بعد 16 دسمبر کو یونیورسٹی کی موسم سرما کی تعطیلات کر دی گئی تھی اور یونیورسٹی چھ جنوری کو کھولنی تھی۔ لیکن علیگڑھ اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے خاص میٹنگ کرکے یہ طے پایا کہ چھ جنوری کو یونیورسٹی نہیں کھلے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی خاص میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں یونیورسٹی انتظامیہ بلاک میں ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراکٹر، رجسٹرار، پی آر او، فیکلٹی دین، چیئرمین اور مختلف عہدیداران شامل ہوئے۔
اے ایم یو کے پی ار او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایا کہ آج یونیورسٹی میں خاص میٹنگ وائس چانسلر کی صدارت میں ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراکٹر، رجسٹرار، ڈین، چیئرمین او ایس ڈی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، میٹنگ میں یہ طے پایا موجودہ علیگڑھ اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والی چھ جنوری کو یونیورسٹی نہیں کھلے گی اور یونیورسٹی پوری ایک ساتھ نہیں کھلے گی۔ یونیورسٹی یعنی فیکلٹی کے مطابق کھولے گی۔ یونیورسٹی کب اور کیسے کھلے گی اس کی تاریخ جلد طے کرکے بتا دی جائے گی۔