ETV Bharat / state

تاج محل کو صاف کرنے میں تعاون کرے گا اے ایم یو - تاج محل کا شمار دنیا کے عجائبات میں ہوتا

صدر شعبہ میوزیالوجی پروفیسر عبدالرحیم نے کہاکہ تاج محل کا شمار دنیا کے عجائبات میں ہوتا ہے لیکن دن بہ دن اس کی خوبصورتی کم ہوتی جا رہی ہے جس کی خوبصورتی کو نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے برقرار رکھنے کے لئے مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) تعاون کرے گا۔

تاج محل کو صاف کرنے میں تعاون کریں گا اے ایم یو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 11, 2023, 6:38 PM IST

تاج محل کو صاف کرنے میں تعاون کریں گا اے ایم یو

علی گڑھ: آگرہ کا تاج محل کا شمار دنیا کے عجائبات میں ہوتا ہے۔ ہندوستان کے تاریخی ورثے میں شامل تاج محل محبت کی قیمتی علامت کے طور پر پوری دنیا میں مشہور ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے کے بعد تاج ناظرین کی آنکھوں میں سما جاتا اور وہ تاج کئے بغیر نہیں رہ پاتا ہے۔ لیکن فضائی آلودگی کے سبب اس کی خوبصورتی دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے، جس پر تشویش کا اظہار ریاستی حکومت سے لے کر مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ تک ہر کسی نے کیا ہے۔

تاج محل کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا شعبہ میوزیالوجی نینو پروجیکٹ کے تحت اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گا جس سے متعلق شعبہ میوزیالوجی کے صدر پروفیسر عبدالرحیم کے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تاج محل کی خوبصورتی دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔

اس کی وجہ ماحولیاتی آلودگی، کارخانوں کی آلودگی، گاڑیوں کی آلودگی ہے۔ تاج محل کا رنگ پھیکا پڑ رہا ہے، اس کی خوبصورتی میں کمی آرہی ہے اس لئے اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کسی غیر ملکی کمپنی کو دی گئی ہے جس سے متعلق علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایک ایم او یو پر دستخط کیا گیا ہے جس کے مطابق رسرچ اسکالر کی مدد سے تاج محل کی صفائی نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے بہت سے مواد اور کیمیکلز کی مدد سے کی جائے گی۔

روس کی کچھ خوبصورت تاریخی عمارت پر پروفیسر پیٹر نے ان کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے نینو ٹیکنالوجی پروجیکٹ کے تحت ایک خاص قسم کے کیمیکل تیار کرکے ان کی کامیاب صفائی کے جس کے بعد اس نے ہندوستان کے آثار قدیمہ کا سروے (ASI) کے ذریعہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ میوزیالوجی سے رابطہ کیا گیا ہے، کیونکہ اس سے قبل بھی شعبہ میوزیالوجی تاج محل سے متعلق دو مختلف پروجیکٹ پر کام کر چکا ہے۔

تاج محل کے ماربل کو صاف کرنے کا ایک صاف طریقہ تلاش کیا اور پچھلے 2 سال سے اس پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، تاج محل کی صفائی کرنے کے لئے تیار کیمیکل کو پہلے دیگر ماربل پر استعمال کرکے جانچ کی جا رہی ہے کہ کہی تاج محل کے ماربل کو نقصان تو نہیں پہنچے گا۔ اس تحقیق کے کامیاب ہونے کے بعد اسے تاج محل پر اس کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا اس خاص قسم کے کیمیکل سے صفائی کرنے کے بعد تقریبا 25 سال تک دوبارہ صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اس پروجیکٹ میں ہم 5 لوگوں کی ٹیم ہے جو جلد ہی اپنا کام شروع کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلمان اپنی بیٹیوں کو جائیداد میں حصہ دیں: مسلم پرسنل لا بورڈ

واضح رہے گزشتہ ماہ اے ایم یو میں تاریخی عمارات کا تحفظ اور بحالی پر خصوصی ورکشاپ کا اہتمام علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ہیریٹیج سیل نے سنٹر آف ایکسیلنس ان اسلامک آرکیٹیکچر، شعبہ کے تعاون سے کیا گیا تھا جس میں طلباء کو یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کے پتھروں کا تحفظ اور ان کی بحالی کی خصوصی ٹریننگ ایکسپرٹس کی سرپرستی میں دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.