ETV Bharat / state

کل 144 برس بعد اے ایم یو ٹائم کیپسول دوبارہ دفن کرے گی - اے ایم یو کے 100 سال مکمل

ڈاکٹر راحت ابرار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک ٹائم کیپسول دفن کر رہی ہے۔

AMU will bury the time capsule again
کل 144 برس بعد اے ایم یو ٹائم کیپسول دوبارہ دفن کرے گا
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 8:40 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے قیام کے سو سالہ جشن کے موقع پر ایک تاریخی کام کرنے جا رہی ہے، جس میں آئندہ برسوں کے لئے ایک ٹائم کیپسول زمین کے اندر دفن کیا جائے گا۔

کل 144 برس بعد اے ایم یو ٹائم کیپسول دوبارہ دفن کرے گا

اس ٹائم کیپسول کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ہائی ٹیمپر اسٹیل سے بنایا گیا ہے جس کا وزن 1.5 ٹن سے بھی زیادہ ہے جس میں یونیورسٹی کی تاریخ اور اہم دستاویز رکھے جائیں گے۔

سرسید احمدخان نے آج سے تقریبا 144 سال قبل 8 جنوری 1877 کو محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھتے وقت کیپسول کی شکل میں ایک شئی یونیورسٹی میں دفن کی تھی جو آج بھی موجود ہے۔

AMU will bury the time capsule again
کل 144 برس بعد اے ایم یو ٹائم کیپسول دوبارہ دفن کرے گا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج اور ٹائم کیپسول مواد کے انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ یونیورسٹی یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک ٹائم کیپسول دفن کر رہی ہے۔

اے ایم یو کے 100 سال مکمل ہونے پر یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ ایک ٹائم کیپسول تیار کیا جائے اس کے بعد ایک کمیٹی بنائی گئی اور بڑی بحث کے بعد یہ طے پایا گیا کہ کیا کیا چیزیں اس میں رکھی جائیں۔

اس کیپسول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہائی ٹیمپر اسٹیل سے تیار ہے اور اس کا وزن 1.5 ٹن سے زیادہ ہے اور اس میں گیس بھی ڈالی گئی ہے تاکہ جو دستاویزات رکھے جائیں وہ محفوظ رہیں۔ چھپے ہوئے دستاویزات کو ایسڈ فری (Acid Free) بھی کیا گیا ہے۔

گزشتہ برس 22 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے صد سالہ تقریب کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا وہ بھی اس ٹائم کیپسول میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: سرسید احمد خان کی صحافت اور اے ایم یو کا شعبہ ترسیل عامہ

یونیورسٹی کی تاریخ کے ساتھ اے ایم یو کے ہر کانووکیشن میں جن لوگوں نے خطاب کیا ہے وہ سب بھی اس میں محفوظ ہے۔ سرسید احمد خان کی مکمل سوانح حیات (بایوگرافی) کے ساتھ ایم اے او کالج کی تاریخ کو بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

یہ ٹائم کیپسول 26 جنوری کو 11:00 بجے وکٹوریہ گیٹ کے سامنے دفن کیا جائے گا جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور آن لائن پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.