علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر اے ایم یو برادری اور ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ AMU Vice Chancellor Tariq Mansoor Extends Eid Greetings
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے عیدالفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر میں سبھی کے لیے صحت و خوشحالی کی تمنا رکھتا ہوں۔ یونیورسٹی اور اپنے پیارے ملک کی ترقی کے لئے کی دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ "میری دعا ہے کہ ہم سب اس عید کو ہم آہنگی کے ساتھ منائیں اور امن و سکون کے ساتھ زندگی کو مزید خوبصورت بنائیں"۔ AMU Vice Chancellor Extend Eid Greetings
مزید پڑھیں:
پروفیسر منصور نے مزید کہا "عیدالفطر کی ایک گہری روحانی اہمیت ہے۔ ہم اس موقع پر شادمانی اور فراوانی کے جذبات سے لبریز ہوتے ہیں، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یہ پرمسرت عید ہمیں شکر گزاری کا احساس پیدا کرنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے مطابق زندگی گزارنے کی یاد دلاتی ہے"۔