ETV Bharat / state

اے ایم یو وائس چانسلر نے آرڈر کی 27 لاکھ کی کورونا مشین - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیس کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی فنڈ سے 27 لاکھ کی قیمت والی مشین آرڈر کی۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج
author img

By

Published : Mar 28, 2020, 4:51 PM IST

ملک بھر کے 51 مراکز میں اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج بھی شامل ہے، جہاں پر حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ اور علاج کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی ریاست اترپردیس میں واحد مرکز ہے جہاں پر آگرہ، مظفرنگر، مرادآباد، نوئیڈا، میرٹھ، سمبل، بلندشہر اور دیگر اضلاع سے نمونے جانچ کے لیے آرہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں موجود ایک مشین سے ابھی تک تقریباً 160 نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے، جس میں سات نمونے پوزیٹو پائے گئے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

آنے والے وقت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے یا کبھی بھی موجود مشین خراب ہو سکتی ہے، جس کو لے کر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے ہی فنڈ سے کورونا وائرس کی جانچ کیلئے تقریباً 27 کی قیمت والی مشین کو آرڈر کر دیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

واضح رہے کہ کچھ روز قبل علی گڑھ کے ڈی ایم چند بھوشن سنگھ نے ریاستی حکومت سے ایک نئی مشین خریدنے کے لئے پیسوں کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

یونیورسٹی شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ رکن انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ یونیورسٹی کا اپنا جو فنڈ ہے اس سے وہ مشین خریدی جارہی ہے اور بعد میں جب ریاستی حکومت سے پیسہ آئے گا تو اس کا واپس کر دیا جائے گا۔

کورونا سے بیداری
کورونا سے بیداری

ہماری ترجیح یہ نہیں کہ پیسے کا مسئلہ ہماری ترجیح ہے کہ ہم مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کر سکیں۔ اس لئے 27 لاکھ کی مشین وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آرڈر کردی ہے۔ جلد ہی علی گڑھ کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کو وہ مشین دستیاب ہو جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.