ETV Bharat / state

Urdu Translation of Modi’s Book: علی گڑھ میں نریندر مودی کی کتاب کا اردو ترجمہ تقسیم

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے طلبہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’’ایگزام واریر‘‘ کا اردو تر جمہ تقسیم کیا اور طلبہ سے کتاب سے استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ AMU VC Distributes Urdu Translation of Modi’s Book among Students

author img

By

Published : Jan 19, 2023, 7:59 PM IST

1
1

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے جمعرات کو اے ایم یو اسکولوں کے طلبا کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کی تصنیف ’’ایگزام واریر‘‘ کا اردو ترجمہ تقسیم کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصنیف ’’ایگزام واریر‘‘ کے عنوان سے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کتاب ان طلبا کے لیے فائدہ مند ہے جو امتحانات میں شرکت کر رہے۔ یہ کتاب امتحان میں شامل ہونے کے بارے میں رہنمائی کرتی ہے اور امتحان کے خوف کو دور کرنے میں معاون دیتی ہے۔

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو اسکولوں کے پرنسپل اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان طلبہ کے لیے رہنما کتاب ہے جس کو مختلف قسم کے اشکال سرگرمیوں اور یوگا مشقوں کی مدد سے ایک پرکشش اور انٹریکٹو انداز میں لکھا گیا ہے۔

a
علی گڑھ میں نریندر مودی کی کتاب کا اردو ترجمہ تقسیم

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’یہ کتاب نہ صرف امتحانات میں بلکہ زندگی کا سامنا کرنے میں بھی ایک دوست کا کردار ادا کرے گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایگزام واریر کتاب ہندوستان اور دنیا بھر کے طلبا کے لیے ایک مفید ساتھی ہے۔ ہم نے اس کتاب کو تمام اسکولوں میں تقسیم کیا ہے تا کہ اے ایم یو کے اسکولی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں۔‘‘

اس موقع پر پروفیسر اسفر علی (ڈائر یکٹر اے ایم یو اسکولز)، نغمہ عرفان (پر نسپل، سینئر سیکنڈری اسکول گرلز)، فیصل نفیس (پرنسپل، ایس ٹی ایس اسکول)، سید تنویر نبی (پرنسپل، راجہ مہندر پرتاپ اے ایم یوسٹی اسکول)، آمنہ ملک (پرنسپل، اے ایم یوگرلز اسکول)، ڈاکٹر نائلہ راشد (پرنسپل، احمدی اسکول)، ڈاکٹر ثمینہ (پرنسپل، اے بی کے ہائی اسکول) اور ڈاکٹر صبا حسن (اے بی کے ہائی اسکول گرلز) سمیت مختلف اسکولوں کے پرنسپل اور طلبہ کے نمائندگان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.