ETV Bharat / state

AMU Urdu Department پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، شعبہ اردو، اے ایم یو کے صدر مقرر - عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی

اردو کے معروف ناقد اور محقق پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی کو شعبہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی اضافی ذمے داری بھی پروفیسر فریدی کے سپرد ہے۔

پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، شعبہ اردو، اے ایم یو کے صدر مقرر

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 7:21 PM IST

علی گڑھ : عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا شعبہ اردو دنیا کا سب کا بڑا شعبہ اردو ہے جس کے صدر شعبہ کی مدت تین برس ہوتی ہے۔ صدر شعبہ کی حیثیت سے پروفیسر جوہر کی تین سالہ مدت کے بعد آج اردو کے معروف ناقد اور محقق پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی کو شعبہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پروفیسر فریدی کے سوسے زائد مقالات اور سترہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ ان کی تصانیف کے لیے یوپی اردو اکیڈمی اور بہار اردو اکیڈمی سے انھیں ایوارڈ سے سرفراز کیا جا چکا ہے جن میں ”اردو داستان:تحقیق و تنقید“، ”طلسم ہوش ربا: ”تنقید و تلخیص“،”اظہار و ابلاغ“، ”سرسید اور اردو زبان وادب“ شامل ہیں۔

پروفیسر فریدی کو ان کی کتاب ”اردو نثراصناف و اسالیب“ کے لیے کلیم الدین احمد ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ داستان، تاریخِ زبان، سرسید احمد اور علی گڑھ تحریک ان کی دلچسپی کے خاص موضوعات ہیں۔ درسی کتب کی تیاری کے سلسلے میں این سی ای آرٹی، نئی دہلی کے متعدد ورکشاپ میں سبجیکٹ ایکسپرٹ کی حیثیت سے پروفیسر فریدی کو مدعو کیا جاتا رہا ہے۔ وہ ماہنامہ تہذیب الاخلاق، سہ ماہی فکر ونظر علی گڑھ، تنقید (ششماہی) علی گڑھ کے علاوہ الفاظ (سہ ماہی) علی گڑھ اور دانش، آرٹس فیکلٹی جرنل، اے ایم یو کی ادارت کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ہندی اور شعبہ عربی کی بورڈ آف اسٹڈیز کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کی بورڈ آف اسٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹل ریسرچ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات قابلِ ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Discrimination in Appointment اے ایم یو میں خواتین کی تقرری میں امتیازی سلوک کا الزام

پروفیسر فریدی، چھتر پتی شواجی مہاراج یونیورسٹی، کان پور اور ونود بہاری کوئیلانچل یونیورسٹی، دھنباد، جھارکھنڈ کی بورڈ آف اسٹڈیز کے بھی رکن ہیں۔ اب تک ان کی نگرانی میں بائیس طلبا اور طالبات پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں۔ فی الوقت اردو اکیڈمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کی اضافی ذمے داری بھی پروفیسر فریدی کے سپرد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.