اتر پردیش: بھارت کے چھٹے سالانہ ایف ایس ای وی کانسپیٹ چیلنج 2022 Annual FSEV Concept Challenge of formula مقابلے میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء کی ٹیم نے اپنی ڈیزائن کردہ فارمولا اسٹوڈنٹ الیکٹرک کار کے ساتھ حصہ لیا جس میں انہوں نے پروکیورمنٹ اسٹریٹجی میں نویں رینک، انجینئرنگ ڈیزائن، سافٹ ویئر اور انٹلیجنس انٹیگریشن کے زمروں میں 12واں مقام، ٹیم مینجمنٹ میں17واں مقام اور فارمولا اسٹوڈنٹ الیکٹرک کار ڈیزائن کے لیے مجموئی طور سے 13 واں مقام حاصل کیا۔
اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ میں قائم سوسائٹی آف آٹو موٹیو انجینئرز Society of Automotive Engineers سے وابستہ طلباء کی ایک ٹیم نے اپنی ڈیزائن کردہ فارمولا۔اسٹوڈنٹ الیکٹرک کار کے ساتھ فارمولا بھارت کے چھٹے سالانہ ایف ایس ای وی کانسپیٹ چیلنج 2022 میں حصہ لیا، جس میں طلباء کو پروکیورمنٹ اسٹریٹجی میں 9واں رینک اور فارمولا اسٹوڈنٹ الیکٹرک کار ڈیزائن کے لیے مجموئی طور سے 13 واں مقام ملا۔
چھٹے سالانہ ایف ایس ای وی کانسپیٹ چیلنج گزشتہ ماہ ورچول موڈ میں ہوا تھا جس کا مقصد ٹیموں کو فارمولا اسٹوڈنٹ الیکٹرک وہیکل پاور ٹرین پیکیج کو تصور کرنے اور ڈیزائن کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس سالانہ ایف ایس ای وی کانسپیٹ چیلنج میں اے ایم یو کے علاوہ آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی گوہاٹی، آئی آئی ٹی کھڑگپور، آئی آئی ٹی گوا، آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم) دھنباد اور وی آئی ٹی وغیر کی ٹیمیں شامل ہوئی تھیں جس میں اے ایم یو طلباء کی ٹیم نے دو مختلف ڈیزائن بنائے تھے جن کے نام بیٹری پیک Battery Pack اور ڈرائیو ٹرین اسمبلی Drivetrain Assembly ہے۔ طلباء کا کہنا ہے دونوں ہی ڈیزائن مستقبل میں فارمولا۔اسٹوڈنٹ الیکٹرک کار کے لیے کافی مفید ثابت ہوں گے۔
سوسائٹی آف آٹو موٹیو انجینئرز، اے ایم یو کے کپتان سید عمادالدین نے کہا کہ 'ڈرائیونگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے گاڑی میں پاور ٹرانسمیشن مکینزم کے ساتھ ساتھ ایکسلرو میٹر، گائرواکوپ، میگنیٹو میٹر سینسرز اور ایک ڈیجیٹل اسپوڈو میٹر کا استعمال کیا گیا اور اورین بیڑی منیجمنٹ سسٹم جو الیکٹرک کار میں ڈاٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مستقبل کے ڈیزائن کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوگا۔
ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر محمد مزمل (چیئرمین مکینیکل انجینئرنگ شعبہ) نے کہا کہ یہ کامیابی دیگر طلباء کو الیکٹرک موبلٹی کے میدان میں کام کرنے کی ترغیب دے گی۔ فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر سید فہد انور اور نفیس احمد نے کہا کہ ایکو فرینڈلی موبلٹی حل فراہم کرنے میں سوسائٹی آف آٹو موٹیو انجنیئرز کی سرگرمیوں اور کاوشوں پر اے ایم یو برادری کو فخر ہے۔
سوسائٹی آف آٹو موٹیو انجینئرز کے طالب علم (چیئرپرسن) ارقم ہاشم صدیقی نے کہا کہ ٹیم کے ارکان ابھیشیک کمار (مینیجر)، ایم اشرف (ٹیکنیکل ہینڈ)، ہاشم خورشید، فواز بن تسنیم، محمد سیف عثمانی، سلمان، فراز خان، محمد علی صدیقی، ایم اطہر زید، محمد ریحان، محمد احد، سید حیدر علی، محمد اریب، محمد سیف عبدالرحمن، ابو اطہر، علی ہاشم رضا، محمد ذیشان خان اور محمد اسد نے اس مقابلے کے لیے تربیت حاصل کی تھی۔