شاندار کارکردگی کے بعد یہ دونوں خواتین طالبات کے لیے ایک مثالی شخصیت بن گئی ہیں۔
دہلی جوڈیشل سروسز یس امتحان 2018 میں انم رئیس خان نے 71 ویں اور اسرا زیدی نے102 ویں رینک حاصل کیے۔ دونوں ہی طالبات نے اے ایم یو سے بی اے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
انم نے اے ایم یو سے 2015 میں بی اے ایل ایل بی کیا اور کونسٹیٹیوشنل لاء میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 2016 میں نیشنل لاء یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا۔
یو جی سی نیٹ کوالیفائی کرنے کے علاوہ انم اے ایم یو کلب کی ممبر اور لاء سوسائٹی کی سیکریٹری بھی رہیں اور 26 سال کی عمر میں جج بن گئیں۔
دہلی جوڈیشل سروسز یس امتحان 2018 میں نمایاں کاامیابی حاصل کرنی والی اس خاتون کے والد اے آر خان ریلوے میں ملازم ہیں، ماں سمینہ خان اے ایم یو میں شعبہ انگلش میں پروفیسر ہیں۔
انم کی والدہ پروفیسر ثمینہ خان نے اس بارے میں کہا کہ انم کی بچپن سے خواہش تھی کہ وہ جج بنے اور اُس کی خواہش پوری ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انم کے شوہر نے ہمیشہ اُس کی حوصلہ افزائی کی۔