ETV Bharat / state

AMU Students Start Dharna اے ایم یو طلباء دھرنے پر بیٹھ گئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 5:26 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے باب سید پر مستقل وائس چانسلر کی تقرری اور ہونے والی سلیکشن کمیٹی کے خلاف دھرنا شروع کر دیا ہے۔

اے ایم یو طلباء دھرنے پر بیٹھ گئے
اے ایم یو طلباء دھرنے پر بیٹھ گئے
اے ایم یو طلباء دھرنے پر بیٹھ گئے

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ مستقل گزشتہ چار ماہ سے کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں یونیورسٹی اساتذہ کا ایک روزہ ہڑتال کے بعد طلباء نے گزشتہ روز یونیورسٹی انتظامیہ کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دینے کے بعد آج شب میں باب سید پر دھرنا لگا دیا ہے۔

طلباء نے باب سید کا راستہ بند کرکے گیٹ پر ایک بینر لگا دیا ہے جس پر "آیئن بجاؤ، ادارہ بچاؤ" کا نعرہ لکھا ہوا ہے۔ باب سید کے باہر یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم تعینات ہے۔ دھرنے پر بیٹھے طلباء کا کہنا ہے گزشتہ دو برسوں سے یونیورسٹی کے حالات یونیورسٹی کے حق میں نہیں ہیں، کوئی وائس چانسلر نہیں ہے،

سابق وائس چانسلر طارق منصور نے اپنی پانچ سالہ مدت میں اگلے وائس چانسلر کی تقرری نہیں کروائی جس کے لئے حکومت سے انہوں نے ایک سال کی توسیع لی جس کے بعد بھی تقرری کا طریقہ کار شروع نہیں کر وایا اور پرو وائس چانسلر کو کارگزار وائس چانسلر بنا کر خود استعفی دے کر چلے گئے۔

کارگزار وائس چانسلر سے مستقل مطالبہ کیا جا رہا ہے باوجود اس کے وہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں اور اپنی مرضی سے یونیورسٹی میں تدریسی عملے کی تقرری شروع کر رہے ہیں جو یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف ہے، یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل کے خلاف ہے کیونکہ کارگزار وائس چانسلر تدریسی اور غیر تدریسی کی تقرری نہیں کرسکتا ہے۔

طلباء کا کہنا ہے یہ دھرنا مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے خلاف ہے۔ جب تک کارگزار وائس چانسلر ہمسے ملنے دھرنے پر نہیں آتے ہم دھرنے پر ہی بیٹھے رہے گے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Students End dharna اے ایم یو انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد طلباء کا دھرنا ختم

یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے موجود کارگزار وائس چانسلر کو یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے اراکین کی میٹنگ کروا کر ان کے ذریعے پانچ امیدواروں کا پینل بنا کر صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لئے بھیجنا ہے۔واضح رہے 29 اور 30 ستمبر کو یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے لئے انٹرویو ہونے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.