ETV Bharat / state

Administration Removed Students From Dharna اے ایم یو انتظامیہ نے طلبہ کا دھرنا ہٹا دیا'

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء یونین کے انتخابات کی مانگ کو لے کر گزشتہ آٹھ روز سے باب سید پر چل رہے دھرنے کو طالب علم ہمزہ جمشید کے مطابق اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹادیا۔

اے ایم یو انتظامیہ نے طلبہ کا دھرنا ہٹا دیا'

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 8:30 PM IST

علیگڑھ:اتر پردیش میں واقع علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) باب سید پر طلباء گزشتہ آٹھ روز سے طلباء یونین کے انتخابات کے مطالبے پر دھرنے پر بیٹھے تھے جس کو گشتہ دیر رات تقریبا تین بجے طلباء کے مطابق اے ایم یو انتظامیہ نے ہٹادیا۔ اے ایم یو انتظامیہ کے مطابق طلباء نے خود ہٹا دیا۔

دھرنے سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کا کہنا ہے کہ دھرنے پر بیٹھے طلباء نے خود ہی دھرنا ہٹا دیا ہے، ہمنے صرف طلباء کو یونیورسٹی کی موجودہ تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا تھا، ابھی یونیورسٹی میں داخلہ جاری ہے۔ تعلیمی سال دیری سے جل رہا ہے ۔اس کی وجہ سے موسم سرما کی تعطیلات کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اسی لئے یونیورسٹی انتظامیہ فیلحال طلباء یونین کے انتخابات کرانے کے صورتحال میں نہیں ہیں اس لئے طلباء نے خود ہی دھرنا ہٹا دیا۔

دباؤ سے دھرنا ہٹانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے پراکٹر نے بتایا یونیورسٹی میں کبھی کسی طرح کے دباؤ کی چیزیں نہیں ہوتی ہیں، اے ایم یو ایک تعلیمی ادارہ ہے جہاں بات چیت سے ہی مسلہ مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔

اے ایم یو طالب ہمزہ جمشید نے بتایا طلباء یونین کے لئے ہم باب سید پر گزشتہ آٹھ روز سے دھرنا دے رہے تھے گزشتہ شب دھرنے پر طلباء کی تعداد کم تھی جس کا فائدہ اوٹھاتے ہوئے اے ایم یو انتظامیہ دھرنے کو اوٹھا دیا ہٹا دیا جس کا ہمیں افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Demand Students Union Election IN AMU'وائس چانسلر چار برسوں سے طلباء کے حقوق کا قتل کر رہے ہیں'

واضح رہے کہ اے ایم یو طلباء یونین کی مدت ایک برس ہوتی ہے جس کے انتخابات آخری بار 2018 میں ہوئے تھے۔ طلباء یونین کے انتخابات کا مطالبہ طلباء احتجاجی مارچ نکال کر 2019 سے مستقل کر رہے ہیں۔ 12 جنوری کو طلباء نے احتجاجی مارچ نکال کر یونیورسٹی انتظامیہ کو ایک میمورنڈم دیا جس میں 24 گھنٹے کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے بعد ہی 13 جنوری سے باب سید بند کرکے طلباء دھرنا دے رہے تھے جو گزشتہ دیر ہٹ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.